Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی اتر پردیش میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز سے متعلق تقریب میں شرکت

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نےا ٓج لکھنو کا دورہ کیا۔ انہوں نے اتر پردیش میں 81 پروجیکٹوں کے آغاز سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔ ان پروجیکٹوں پر ساٹھ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ان پروجیکٹوں کو فروری 2018 میں منعقدہ اتر پردیش سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس کے کچھ مہینے کے اندر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

وزیراؑطم نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارش کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر اس کا خاص مقصد لوگوں کی زندگی میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس ریاست اتر پردیش کو تبدیل کرنے سے متعلق کوشش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جس رفتار سے پانچ مہینے کے اندر شروع کئے گئے ہیں وہ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے اس حصولیابی کے لیے اتر پردیش حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پروجیکٹ ریاست کے بعض حصے تک محدود نہیں بلکہ متوازن ترقی لائیں گے۔

وزیراعظم نے ریاست میں کام کے کلچر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں جو تبدیلی آئی ہے اس سے روزگار، تجارت، اچھی سڑک، مناسب بجلی کی سپلائی اور ایک تابناک مستقبل کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے روزگار کے متعدد مواقع فراہم ہوں گے اور سماج کے مختلف طبقات کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہم پروگرام سے ڈیجیٹل انڈیا اور میک ان انڈیا جیسے پروجیکٹوں کو تقویت حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں پھیلے تین لاکھ عام خدمات مراکز گاؤں کی زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت سلوکو ختم کر رہی ہے اور حل اور ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں موبائل تیار کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور اتر پردیش اس مینوفیکچرنگ انقلاب میں سر فہرست ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کی تکمیل سے ہندوستان میں تجارت کرنا مزید آسان ہو جائے گا اور لاجسٹکس پر ہونے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے انٹرپرینیور اور تاجروں سے ڈیجیٹل لین دین کرنے کی اپیل کی۔

وزیراؑظم نے ملک میں بجلی کی سپلائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روایتی توانائی سے سبز توانائی کی طرف بڑھ رہا ہے اور شمسی توانائی میں اتر پردیش ایک مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی توانائی سے متعلق خسارہ سال 14-2013 میں 4.2 فیصد سے کم ہوکر آج ایک فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کا روڈ میپ ملک کے عوام کی خواہشات کی تکمیل ہے اور یہ عوامی شرکت سے ہو پائی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More