Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی عالمی کپ فائنل کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات

Urdu News

نئی دہلی۔  جولائی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی کپ فائنل میں خواتین کی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج ہماری خواتین کی کرکٹ ٹیم عالمی کپ فائنل کھیل رہی ہے اور میں انہیں 125 کروڑ ہندوستانیوں کے ساتھ نیک خواہشات پیش کر رہا ہوں۔

کپتان متھالی راج ٹیم کی آگے سے قیادت کر رہی ہیں۔ ان کا کھیل کے تئیں نرم مزاج یقیناً پوری ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے اسمرتی مندھانا کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

ہندوستانی خواتین کے عالمی کپ کے لیے پونم راوت کو نیک خواہشات پیش کر رہا ہوں۔ ان کے کھیل پر ہم سبھی کو فخر ہے۔

ہرمن پریت کے کھیل کا کون شیدائی نہیں ہے۔ سیمی فائنل میں ان کی اہم اننگز ہمیشہ یاد کی جائے گی۔ آج وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔

تجربہ کار ویدکرشن مورتی مڈل آرڈر کو مضبوطی عطا کرتی ہیں جو کہ ٹیم کے لیے نہایت ضروری ہے۔ آج کے کھیل کے لیے ان کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

سشما ورما وکٹ کیپر کا اہم رول ادا کرتی ہیں۔ یہ یاد رکھیں کہ کیچ پکڑو، میچ جیتو۔ جھولن گوسوامی ہندوستان کی ناز ہیں اور ان کی بالنگ سے ہندوستانی ٹیم کو اہم موقع پر مدد ملتی ہے۔

شیکھا پانڈے کی آل راؤنڈ کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔

پونم یادو کی بالنگ دنیا کی بہترین بیٹسمین کے لیے بھی بہت خطرناک ہے۔

راجیشوری گائکواڑ کفایتی بالنگ کے لیے مشہور ہیں۔ ان تمام کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More