14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی لکشمن راؤ انعامدار کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر سہکار سمیلن میں شرکت

Sahkar Sammelan on the occasion of birth centenary of Laxmanrao Inamdar
Urdu News

نئی دہلی؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب لکشمن راؤ انعامدار کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ سہکار سمیلن میں شرکت کی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  کہا کہ  ہمارا ملک  ایک‘‘بہورتن  وسندھرا’’ ہے ، جس میں بہت سے لوگوں نے علاقہ اور وقت سے قطع نظر عظیم تعاون دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان میں سے کچھ لوگ، جہاں مشہور ہوگئے اور جن کے بارے میں میڈیا بات چیت کرتا رہتا ہے، وہیں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں، جنھوں نے قابل قدر تعاون دیا ہے، لیکن  وہ اب بھی غیر معروف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وکیل صاحب یعنی لکشمن راؤ انعامدار ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ امداد باہمی کی تحریک کا پہلا اصول غیر معروف رہتے ہوئے  ہر کسی کو متحد کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب انعامدار نے اس اصول کو اپنایا اور ان کی زندگی ،ہمارے  لئے باعث تحریک ہے۔

وزیر اعظم نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور دیہی و شہری علاقوں میں ترقیات کے درمیان توازن لانے جیسے اہداف کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ امداد باہمی کی تحریک ان مقاصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

وزیراعظم نے امداد باہمی کی تنظیموں میں ‘‘روح’’ کو  محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ روح دیہی علاقوں میں اب بھی موجود ہے۔ انھوں نے جناب انعامدار کے ‘‘بنا سنسکار، نہیں سہکار’’ کے منتر کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کسان خردہ خریدتے ہیں اور تھوک میں فروخت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بچولیوں کو ختم کرنے اور آمدنی میں اضافے کے لیے اس طریقہ کار کو اُلٹ دئیے جانے کی ضرورت ہے۔  ڈیری کوآپریٹو کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوآپریٹو تحریک  میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔  انھوں نے مزید کہا کہ کوآپریٹو تحریک ہندوستانی سماج کی فطرت سے ہم آہنگ ہے۔ وزیراعظم نے یوریا کی نیم کوٹنگ (یوریا پر نیم کی پرت چڑھانا)، شہد کی مکھی کو پالنے اور سمندری کھرپتوار کی کھیتی ایسے شعبے ہیں، جن میں کوآپریٹو تحریک قابل ذکر تعاون دے سکتی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے دو کتابوں کا اجرا بھی کیا۔ ایک کتاب جناب لکشمن راؤ انعامدار کے بارے میں ہے، جبکہ دوسری کتاب ‘‘نائن جیمس آف انڈین کوآپریٹو موومنٹ’’ یعنی ہندوستان کی امداد باہمی کی تحریک کے نو جواہر کے عنوان پر ہے۔ انھوں نے اس موقع پر امداد باہمی کے شعبے میں امتیازی کارنامہ انجام دینے کے لیے انعامات سے بھی نوازا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More