15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی ملک بھرکی آشا، اے این ایم اورآنگن واڑی کارکنان سے ویڈیوکے ذریعہ گفت وشنید

Urdu News

نئی دہلیو: زیراعظم کی  ملک بھرکی آشا، اے این ایم اور آنگن واڑی  کارکنان سے  ویڈیوکے ذریعہ  ہوئی گفت وشنید کا متن درج ذیل ہے :

          آپ سبھی سے ایک ساتھ گفت وشنید کرنے کی یہ اپنی طرح کی  پہلی کوشش ہے ۔ اورمجھے بتایاگیاہے کہ ملک کے قریب قریب ہربلاک سے آپ لوگ سیدھے اس بات چیت میں جڑے ہیں ۔ چاہے آشاہو ، آنگن واڑی کارکنان ہویاپھراے این ایم آپ سبھی ملک کی تعمیر کے سرکردہ سپاہی ہیں ۔ آپ کے بغیرملک میں صحت مندممتاکا تصورکرنا بھی مشکل ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ سبھی ملک کی بنیاد کو ، ملک کے مستقبل کو مضبوط کرنے میں بہت ہی اہم کرداراداکررہے ہیں ۔ملک کی ہرماں ، ہربچے  کی حفاظت کے  دائرہ کو مضبوط کرنے کاذمہ آپ سب نے اپنے کاندھے پراٹھایاہے ۔ تحفظ کے اس دائرے کے تین پہلوہیں ۔ پہلاہے تغدیہ یعنی کھان پان ، دوسرے ہے ٹیکہ کاری اور تیسراہے صفائی ستھرائی ، ایسا نہیں ہے کہ پہلے لوگ  اس بارے میں جانتے نہیں تھے یاپہلے منصوبے نہیں بنائے گئے ۔

          ان تمام پہلوؤں کولے کر آزادی کے بعد سے ہی متعدد پروگرام شروع ہوئے ، لیکن بہت زیادہ کامیابی نہیں مل پائی ۔ ہم سے کم ترقی یافتہ ، کم وسائل والے ، چھوٹے چھوٹے ملک بھی ان موضوعات پر ہم سے کئی گناآگے نکل چکے ہیں ۔ بہت کچھ بہترکررہے ہیں ۔ اس صورت حال سے باہرنکلنے کے لئے 2014کے بعد سے ایک نئے منصوبے کے ساتھ ہم نے کام کرنا شروع کیا۔

          آپ سبھی  اندردھنش مشن سے بخوبی واقف ہیں۔ اس مشن اندردھنش کے تحت ملک کی ٹیکہ کاری مہم کے دوردراز اور پچھڑے علاقوں میں ہمارے ننھے منے بچے ہیں ۔ ان تک رسائی حاصل کرنے  کا نصب العین طے  کیاگیاہے ۔آپ سبھی نے اس مشن کو تیز رفتارسے آگے بڑھایااورملک میں تین کروڑسے زیادہ بچوں اور85لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری کروائی ۔ مشرقی اترپردیش ، مشرقی بھارت کے کارکنان بخوبی جانتے ہیں کہ انسیفلائٹس کس طرح سے ہمارے بچوں کے لئے خطرناک رہاہے ۔ ایسی سنگین بیماریوں سے لڑنے کے لئے مکمل ٹیکہ کاری پروگرام میں جاپانی انسیفلائٹس کے ٹیکے ہمیں پانچ نئے ٹیکے جوڑے گئے ہیں ۔

          وہیں دو سال پہلے وزیراعظم تحفظ ممتا مہم شروع کی گئی ۔ اس میں بھی آپ کا تعاون بہت بہت اہمیت کا باعث رہاہے ۔ آپ سب میرے ساتھی ہیں ۔ پہلے کے زمانے میں کہتے تھے بھگوان ہزاربازو والاہوتاہے ۔ اب یہ ہزاربازو تھوڑے ہی ایسے لگائے جاتے ہیں ۔اس کا مطلب تھا کہ ان کی ٹیم میں ایسے پانچ سولوگ ہوتے تھے جن کے بازو تمام مسائل کاحل کرکے ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔ آج ملک کا وزیراعظم کہہ سکتاہے کہ اس کے سیکڑوں بازو نہیں، نصب العین  رکھنے والے بازو ہیں ۔ اوریہ بازو آپ سب میرے ساتھی ہیں ۔

          ساتھیوصحت کا سیدھا تعلق تغذیہ سے ہے اورغذا بھی ہم کیاکھائیں ؟کیسے کھائیں ؟صرف اتنے تک محدود نہیں ہے ۔ صفائی ستھرائی ہو، ٹیکہ کاری ہو، آپ کو شاید حیرانی ہوگی ، کم عمرکی شادی بھی اس مسئلے کی بہت بڑی وجہ ہے ۔سہی عمرمیں شادی ہو۔ ماں بننے کی بھی صحیح عمرہونی چاہیئے اگروقت سے پہلے ماں بن جاتی ہے  توسمجھ لیجئے ماں کی طبیعت اوربچے کی طبیعت دونوں کو خطرہ لاحق رہتاہے اورزندگی بھروہ پنپتے نہیں ہیں ۔

          کھانے سے پہلے اور کھاناکھانے کے بعد ہاتھ کیسے دھوئے جائیں ؟ایسے متعدد پہلو بھی تغذیہ سے جڑے ہوئے ہیں ۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسی سال راجستھان کے جھنجھنو سے  ملک بھرمیں قومی تغذیہ مشن کی شروعات کی گئی ہے ۔ یہ بہت   زبردست  مہم ہے ۔ چنوتی بڑی ہے ، لیکن یہ چیلنج  میں نے، میری ہی قوت   پرہی نہیں لیا ہے ۔ یہ چیلنج  میں نے آپ پرمیرابھروسہ ہے ، آپ نے کرکے دکھایاہے اوراب آپ کرکے دکھائیں گے ۔ اس  یقین کی وجہ سے اتنے بڑے چیلنج  کو ہم نے ہاتھ لگایاہے ۔ اگرہم صرف غذا کی تحریک کو ہرما ں ، ہربچے تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے تولاکھوں زندگیاں بچ جائیں گی ۔ ملک کی ترقی کو نئی رفتارملے گی ۔

          کبھی کبھی ہم سنتے ہیں کہ پانی میں کوئی ڈوباجارہاتھا کسی نے بچالیا۔ تو اس گاوں میں زندگی بھر اس کے نام کا چرچاہوتا ہے کیوں ؟اس نے کسی کی زندگی بچادی ۔ ریل کی پٹری کے نیچے کوئی آرہاتھا لیکن کسی  نے کھینچ کربچالیاتودنیا بھرکے ٹی وی میں آتا رہتاہے کہ دیکھو کیسے زندگی بچائی ۔ لیکن آپ تو وہ لوگ ہیں جو ہردن اپنی محنت سے ، اپنی قربانی اورایثار سے متعدد چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی زندگی بچاتے ہیں ۔ ایک ڈاکٹراپنی زندگی میں جتنی زندگیاں بچاتاہے ۔کبھی کبھی لگتاہے  کہ آپ آشاکارکنان ، آنگن واڑی کارکنان آپ چھوٹے چھوٹے کام کے ذریعہ اس سے بھی زیادہ زندگیاں بچالیتے ہیں ۔

          ملک میں چل رہے تغذیہ ماہ کو کامیاب بنانے میں مصروف سبھی 24لاکھ سے زائد کارکنان کو ،آپ کے اس تعاون کے لئے ، آپ کے اس سخت کام کے لئے، میں دن رات ان لوگوں کو زندگی بچانے میں لگے رہنے کے لئے، میں  سرکاری طورسے آپ سب کو احترام کے ساتھ سلام کرتاہوں ۔ اورمجھے آج آپ کو سلام کرنے کی خوش قسمتی نصیب ہوئی ہے ۔ اس مہم  کے دوران آپ کے چیلنج رہے  ہیں ۔ کیا مشورے ہیں ، کیاتجربہ ہے ، یہ میں جاننے کے لئے بہت مشتاق ہوں کیونکہ آپ کے ذریعہ جو باتیں آئیں گی ۔اگرپورے منصوبے میں کچھ کمی ہوگی تو یہاں ہم ایئرکنڈیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ اس کا حل نہیں نکال پائیں گے جتنا کہ آپ اپنے روزمرہ کے معمول کی زندگی میں انجام دیتے ہیں ۔ اورآپ کی بات جب ملک سنے گا تو ملک کی اورلاکھوں ہماری ساتھی بہنیں  ہیں ، کارکنان ہیں ۔ وہ بھی اس میں سیکھیں گے ۔ اوراس لئے میں آج آپ کو سننا چاہتاہوں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More