نئی دہلی۔؛ وزیراعظم نریندر مودی نے ناویکا ساگر پریکرما کی چھ خواتین افسران کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ یہ خواتین افسران آئی این ایس وی تارینی سے دنیا کا سفر کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے ہر ایک سے نریندر مودی ایپ پر اس ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرنے اور حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج خصوصی دن ہے اس لیے کہ بحریہ کی چھ خواتین افسران آئی این ایس وی تارینی سے دنیا کی گردش کا سفر شروع کر رہی ہیں۔
خواتین پر مشتمل نویکا ساگر پریکرما کی ٹیم کے ساتھ نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے پوری قوم ایک ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ایم ایپ پر ناویکا ساگر پریکرما کی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کریں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں۔
دنیا کا سفر کرنے والی خواتین پر مشتمل یہ پہلی ہندوستانی ٹیم ہے۔ یہ ٹیم اپنا سمندری سفر گوا سے شروع کر رہی ہے اور سفر مکمل کر کے مارچ 2018 میں واپس ہونے کی توقع ہے، اس سفر کو ناویکا ساگر پریکرما نام دیا گیا ہے۔ یہ پریکرما پانچ مرحلوں پر محیط ہوگا اور چار بندرگاہوں مثلاً فریمینٹل (آسٹریلیا)، لٹلٹن (نیوزی لینڈ)، پورٹ اسٹنلے (فاکلینڈ) اور کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) میں اس کا قیام ہوگا۔