15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی نوجوان آئی اے ایس افسران کے ساتھ ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ان 170نوجوان آی اے ایس افسران سے ملاقات کی جنہیں حال ہی میں حکومت ہند میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ ٹریننگ کے اپنے تجربات شیئر کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم نے ان کے ساتھ جن بھاگیداری، معلومات کے بہاؤ، وسائل کے بہتر استعمال اور حکمرانی پر عوام کے اعتماد سمیت اچھی حکمرانی کے چند عناصر پر تبادلہ خیال کیا۔گرام سوراج ابھیان اور ایوشمان بھارت جیسے حالیہ حکومتی اقدامات بھی ملاقات کے دوران زیر بحث آئے۔

وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور عملہ اور تربیت کے محکمے کے سنیئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More