نئی دہلی، (@mygovindia) MyGovنے عام لوگوں سےآرا طلب کی ہیں جویوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا حصہ بن سکتی ہیں۔
وزیراعظم کے دفتر (پی آئی او)نے MyGovسے ایک ٹویٹ پوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا۔
“آپ کےخیالات کی ترجمانی لال قلعے کی فصیل سے کی جائے گی۔آپ کی جو بھی آراء ہوں گی اور جو بھی خیالات آپ کے ذریعہ پیش کیے جائیں گے،15 اگست (یوم آزادی )کے موقع پر وزیراعظم نریندرمودی کے خطاب میں ان سب نکات کوشامل کیا جائے گا؟اپنے خیالات و آراء کو (@mygovindia) پر شیئر کریں۔”