نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 29 جون 2018 کو لوک کلیان مارگ میں تقریباً 150 گنا کسانوں پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ یہ وفد اترپردیش، اترا کھنڈ، پنجاب، مہاراشٹر اور کرناٹک کے کسانوں پر مشتمل ہوگا۔
کسانوں کے ساتھ اس میٹنگ کے دوران گنا کے شعبے میں کئے گئے مرکزی حکومت کے اقدامات اور دیگر معاملات کے زیر بحث آنے کا امکان ہے۔