19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 17 جون 2018 کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 17جون بروز اتوار راشٹرپتی بھون میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ دن بھر چلنے والی اس میٹنگ میں مرکزی وزراء، ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنر اورحکومت ہند کے سینئراہلکار شرکت کریں گے۔ نیتی آیوگ گورننگ کونسل ایک پریمیئر ادارہ ہے، جس کی تشکیل قومی ترقی سے متعلق ترجیحات، شعبوں اور حکومت عملیو ں کے بارے میں ایک مشترکہ تصور ابھارنا ہے، جس میں  ترقیاتی بیانیئے  کی تشکیل میں ریاستوں کی سرگرم شراکت داری ہو۔

گورننگ کونسل سابقہ سال کے دوران کئے گئے کاموں کا جائزہ لیتی ہے اور ترقی سے متعلق مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں صلاح و مشورہ کرتی ہے۔

توقع ہے کہ کونسل میں مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ ان موضوعات میں کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات، آیوشمان بھارت، قومی غذائی مشن اور مشن اندردھنش ، اسپائریشنل اضلاع کی ترقی اور بابائے قوم مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی سے متعلق تقریبات جیسے اہم موضوع شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More