14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 19؍اکتوبر کو شرڈی، مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 19؍اکتوبر 2018 کو شِرڈی، مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم وہاں شری سائیں بابا سناتن ٹرسٹ کے مختلف ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد کی علامتی لوح (تختی) کی پردہ کشائی کریں گے۔ وزیراعظم، شری سائیں بابا سمادھی کی صد سالہ برسی کی یاد میں ایک چاندی کا سکہ جاری کریں گے۔

ایک عوامی جلسے میں جناب مودی، مہاراشٹر میں پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) مستفیدین کو گرہ پرویش کی علامت کے طور پر چابیاں سونپیں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم شری سائیں بابا سمادھی ٹیمپل کمپلیکس کا بھی دورہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More