21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 27 جولائی کو اعلیٰ ترین صلاحیت کی حامل کووڈ-19 جانچ کی سہولتوں کا آغاز کریں گے

Urdu News

وزیراعظم جناب نریندر مودی 27 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلیٰ ترین صلاحیت کی حامل کووڈ-19 جانچ کی سہولتوں کا آغاز کریں گے۔ ان سہولتوں سے ملک میں جانچ کرنے کی صلاحیت اضافہ ہوگا اور ان سے بیماری کی شروعاتی پہچان اور بروقت علاج کرنے میں تیزی آئے گی۔ اس طرح ان سہولتوں سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ ان تین اعلیٰ ترین صلاحیت کی حامل جانچ سہولتوں کو حکمت عملی کے طور پر آئی سی ایم آر- کینسر کی روک تھام اور تحقیق سے متعلق قومی ادارہ، نوئیڈا، آئی سی ا یم آر – تولید صحت میں تحقیق سے متعلق قومی ادارہ، ممبئی اور آئی سی ایم آر- ہیضہ اور آنت کے امراض سےمتعلق قومی ادارہ، کولکاتا میں قائم کیا گیا ہے جو ہر روز 10 ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کرنے میں اہل ہیں۔ ان لیباریٹریوں سے لگنے والے وقت میں کمی آئے گی اور لیب کے عملے کو متعدی کلینکل میٹریل سے بچایا جاسکے گا۔ان لیباریٹریوں میں کووڈ کے علاوہ دیگر بیماریوں کی بھی جانچ ہوسکے گی اور وبا ختم ہونے کے بعد ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی، مائیکوبیکٹیریم، ٹیوبرکلوسس، سائیٹومیگالووائرس، کلیمائیڈیا، نیسیریا، ڈینگو وغیرہ بیماریوں کیلئے بھی جانچ ہوگی۔

اس پروگرام میں صحت اور خاندانی بہبود نیز سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر کے ہمراہ مہاراشٹر، مغربی بنگال اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More