9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرخزانہ ارون جیٹلی کا امریکہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ

Urdu News

نئی دہلی، اپریل 2017، خزانے، دفاع اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی، کل امریکہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے لئے روانہ ہوں گے۔ وہ وہاں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ کل 19 اپریل 2017 کی شام روانہ ہوں گے اور 20 اپریل 2017 صبح سویری امریکہ کے واشنگٹن شہر پہنچ جائیں گے۔ وہاں پہنچنے کے بعد عالمی بینک کے بھارتی حلقے کے ایکزیکیوٹیو ڈائرکٹر اور آئی ایم ایف کے بھارتی حلقے کے ایکزی کیوٹیو ڈائریکٹر اور آئی ایم ایف کے بھارتی حلقے کے ایکزی کیوٹیو ،ان سے بات چیت کریں گے۔ شام کو وزیر خزانہ واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور بعد میں وہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی طرف سے عشائے پر مدعو ہیں۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی قیادت والے ایک سرکاری وفد میں دیگر شخصیتوں کے علاوہ اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کے سیکریٹری جناب شکتی کانت داس، چیف اقتصادی مشیر (سی ای اے) ڈاکٹر اروند سبرامنین بھی شامل ہیں۔ اس وفد میں آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر اُریجیت پٹیل کی قیادت میں آر بی آئی کے افسران کی ایک ٹیم بھی شامل ہے۔

اگلے دن 21 اپریل 2017 کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور آر بی آئی کے گورنر جناب اریجیت پٹیل گروپ، بیس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جن میں مالی شعبے کی ترقی اور ضابطوں اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب شکتی کانت داس بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دوپہر کو، وزیر خزانہ اور آر بی آئی کے گورنر اور سکریٹری (اقتصادی امور) اس کے بعد وزیر خزانہ اقتصادی امور کے سکریٹری کے ساتھ سی ای او کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد، وزیر خزانہ ایک عشایئے میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام امریکہ میں بھارت کے سفیر نے ان کے استقبالیہ کے طور پر کیا ہے۔

22 اپریل 2017 کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی آئی ایم ایف سی میں ناشتے پر اجلاس میں شریک ہوں گے اور پھر آر بی آئی کے گورنر اور اقتصادی امور کے سکریٹری اور دیگر شخصیتوں کے ساتھ آئی ایم ایف سی کے مکمل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پھر وزیر خزانہ اپنے امریکی ہم منصب اور امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ ایک ملاقات کریں گے۔

دوپہر کو وزیر خزانہ، عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کی مکمل میٹنگ میں شریک ہوں گے اور شام وہ بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور وہ عالمی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اتوار 23 اپریل 2017 کو وزیر خزانہ اور اقتصادی امور کے سکریٹری نیویکار روانہ ہوجائیں گے اور دیر شام کو وہ عشایئے میں شریک ہوں گے جس کا اہتمام فکی کے صدر نے کیا ہے ۔ پیر 24 اپریل کو وزیر خزانہ صح کے وقت غیر ملکی تعلقات کی کونسل کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے بعد وہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے نیز وہ طویل مدتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ظہرانے پر میٹنگ کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیر خزانہ 24 اپریل 2017 کی شام ماسکو روانہ ہونے سے پہلے نیویارک ٹائمز کے اڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More