16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرخزانہ نے آئی آر ایس ( سی اینڈ سی ای) کے 69ویں بیچ کے افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، مالیات اورکارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج فرید آباد واقع نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، اِن ڈائرکٹ ٹیکس اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے کیمپس میں انڈین روینو سروس (کسٹمز اور سنٹرل ایکسائز) کے افسران کے 69ویں (2017) بیچ  کی پاسنگ آؤٹ تقریب کی صدارت کی۔ انڈین روینو سروس  کا بیچ 2017، چوبیس خواتین افسران سمیت 101 افسران پر مشتمل ہے۔ یہ نوجوان افسران آزادی کے بعد سے ہندوستان کے سب سے بڑے ٹیکس اصلاحات ، جی ایس ٹی کے نفاذ میں اہم رول ادا کریں گے۔

اپنے الوداعیہ خطاب میں وزیر خزانہ نے  کامیاب طور پر ٹریننگ مکمل کرنے کے لئے 2017 بیچ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سرحدوں پر مختلف ملکی قوانین کو نافذ کرنے اور ملک کے معاشی محاذوں کاتحفظ کرنے میں کسٹمز کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ضمیر کے ساتھ قوانین پر عمل  آوری  اور دیانت داری کے ساتھ محصول جمع کرنے میں تجارت اور صنعت کے سہولت کار  کے طور پر پاسنگ آؤٹ افسران کے رول پر بھی زور دیا، جس سے قومی تعمیر میں مدد  ملے گی۔ محترمہ سیتارمن کو گارڈآف آنر بھی دیا گیا اور انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔

سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب پی کے داس نے اجتماع میں  استقبالیہ خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاسنگ آؤٹ افسران  کے لئے قانون کے نفاذ اورتجارت کی سہولت کاری کے درمیان ایک عمدہ توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں نمایاں مہارت حاصل کرنے والے 6افسر ٹرینیز کو ان کی استثنائی حصولیابیوں کے لئے تمغے دیئے گئے۔ محترمہ مشال کوئینی  ڈی کوسٹا کو بہترین ہمہ گیر کارکردگی کے لئے  فائنانس منسٹر ز گولڈ میڈل دیا گیا۔ 

پروگرام میں  محکمے کے سینئر افسران، خدمات انجام دے رہے اور سبکدوش  دونوں طرح کے افسران نے شرکت کی۔ اسی کے ساتھ 2017 بیچ کے افسران کے اہل خانہ اور ان کے معزز مہمانوں نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More