19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ،وزیرداخلہ امت شاہ اوروزیرصحت ہرش وردھن نے دلی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ اسپتال کا دورہ کیا

Urdu News

نئی  دہلی: وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرجناب ہرش وردھن نے آج یہاں 250  انتہائی نگداشت کے یونٹوں( آئی سی یو) کے بستروں کے ساتھ ایک ہزار بستر والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ اسپتال کا دورہ کیا۔ یہ سہولت دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم  ( ڈی آر ڈی او ) نے امورداخلہ کی وزارت ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  ، مسلح افواج ، ٹاٹاسنس  اور دیگر صنعتی اداروں  کے ساتھ مل کر صرف بارہ دن کے ریکارڈ وقت میں تیار کیا ہے۔وزیردفاع  کے ساتھ  دلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال اور امور داخلہ  کہ وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے بھی دورہ کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کتنی مختصر مدت میں یہ سہولت تیار کرنے کے لئے تمام فریقوں کی کوششوںکی ستائش کی ۔قومی دارالحکومت نے کووڈ -19  ایکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایسے مریضوں کی تعداد روز بہ روز بڑھ  رہی ہے جنہیں طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے درمیان دلی میں  کووڈ -19  کے مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ کرنے کی فوری ضرورت اور  14 دن سے  بھی کم مدت میں  ایک ہزار بستروں  والے  اسپتال  کے قیام کے لئے  طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کےبعد ڈی آر ڈی او سے اسپتال تیار کرنے کے لئے کہاگیا تھا۔

          ڈی آر ڈی او نے اس سہولت کو تیار کرنے ، اس کا ڈیزائن بنانے اور چلانے  کے لئے جنگی پیمانے پر کام کیا۔ بھارتی فضائیہ کی اجازت کے ساتھ نئی دلی کے ڈومیسٹک ہوائی اڈے کے ٹرمنل ایک کے قریب  واقع آراضی کو  اس کام کے لئے منتخب کیا گیا اور ڈی آر ڈی او نے   سی جی ڈی اے کے صدر دفتر سے متصل اولان باتر روڈ  پر اس مقام  پر 23  جون سے تعمیر کا کام شروع کیا ۔

          اس اسپتال کو مسلح افواج کی طبی خدمات  ( اے ایف ایم ایس ) کے ڈاکٹروں ،نرسو ں  کی طبی ٹیم اور معاون عملے  کے ذریعہ چلایا جائے گا جبکہ اس کی دیکھ بھال ڈی آر ڈی او کے ذریعہ کی جائے گی۔اس کے علاوہ مریضوں  کی ذہنی دیکھ بھال کے لئے اسپتال میں ڈی آر ڈی او کے بندوبست کے تحت  نفسیانی مشاورتی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے ۔

          ضلع انتظامیہ کے ذریعہ  بھیجے گئے کووڈ -19  کے مریضوں کو اس  اسپتال میں داخل کیا جائے گا  اور ان کا مفت علاج کیا جائے گا البتہ سنگین حالت کے مریضوںکو نئی دلی کے ایمس  میں  بھیجا جائے گا۔

اس  پروجیکٹ  کے  فنڈ میں  ٹاٹا سنس نے بڑا تعاون  کیا ہے اس کے علاوہ  بھارت الیکٹرانکس  لمیٹیڈ ،  بھارت ڈائنا مکس لمیٹیڈ  ،  استر مائیکروویو پروڈکٹس   لمیٹیڈ ،سری وینکٹیشور  انجنئرس ، برہموس پرائیویٹ لمیٹیڈ  ،  بھارت فورج  اور ڈی آر ڈی او  کے ملازمین  کی  ایک دن کی تنخواہ  کا عطیہ شامل ہے۔

 مرکزی طور پر ائیر کنڈیشنڈ   یہ منفرداسپتال 25 ہزار مربع  میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں  250  آئی سی  یو بستر  شامل ہیں   ۔ آئی سی یو کے بستروں  پر ہر ایک  پر مانیٹرنگ کا سازوسامان اور وینٹی لیٹر     موجود ہیں۔ یہ اسپتال تیزی سے تعمیر والی تکنیک کے استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔

اسپتال میں ریسپشن اور مریضوں کے داخلے کا علیحدہ بلاک ہے جبکہ فارمیسی اور لیبوریٹری کا ایک میڈکل بلاک،  ڈیوٹی ڈاکٹروں اور نرسوں  کی رہائش، چار رخی مریضوں کے بلاک شامل ہیں، جس میں ہر ایک میں 250 بستر ہیں۔ راہداری کا نیٹ ورک اس طرح تیار کیا گیا ہے، جس سے  مریضوں کے لئے علیحدہ جبکہ ڈاکٹروں عملے کی آمد ورفت کے لئے علیحدہ راستے ہیں۔ صفائی ستھرائی کی سہولیات اور بیت الخلاء وغیرہ بلاک کے درمیان بنائے گئے ہیں تاکہ مریض آسانی سے وہاں تک پہنچ سکیں۔

مریضوں کے بلاک ، مریضوں اور طبی دیکھ بھال کے عملے کی تمام سہولیات سے آراستہ ہیں، مریضوں کی سہولیات میں ہر بستر تک  آکسیجن کی سپلائی ، ایکسرے ، الیکٹرو کارڈیو گرام (ایس سی جی)  ، خون کے جانچ کی سہولیات ، وینٹی لیٹر ، کووڈ کے ٹسٹ کی لیب، وہیل چیئرس، اسٹیچرس اور دیگر  طبی سازو سامان شامل ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے  کووڈ – 19 کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جو صنعت نے پچھلے تین میں تیار کی ہیں۔ ان میں وینٹی لیٹر  ، جراثیم کش راہ داری ،  ذاتی تحفظ کا سامان ( پی پی ای) این 95 ماسک ، سینیٹائزر ڈسپنسر،  سینیٹائزیشن کے چیمبر،  طبی روبو ٹرالیاں،  وغیرہ اس اسپتال میں استعمال کی جائیں گی۔

 اس اسپتال کی سکیورٹی کے لئے ، سکیورٹی کا عملہ ، سی سی ٹی وی  اور  نگرانی اور  کنٹرول نظام  شامل ہیں۔ اسپتال   کا  آگ سے تحفظ اور کنٹرول کے مربوطہ نظام سے  لیس ہے۔ ماحولیاتی تحفظ  اور  کچرے  کے بندو بست کو  بھی  اسپتال کے ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے۔ عملے، عوام  کی موٹر گاڑیوں، ایمبولنس اور  آگ بجھانے والی گاڑیوں وغیرہ  کی پارکنگ  کے لئے ایک بڑا علاقوہ مخصوص کیا گیا ہے۔

یہ اسپتال   12 دن میں تعمیر ہونے کے بعد آج سے چالو ہوگیا ہے۔ اس اسپتال کے شروع ہونے سے دہلی میں کووڈ – 19 کے لئے  اضافی 11 فیصد بستروں کی فراہمی ممکن ہوئی اور اس طرح موجودہ صورت حال پر قابو پایا  گیا ہے۔

اس  اسپتال کا قیام  ڈی آر ڈی او ، ایم ایچ اے ،  ایم او ایچ ایف ڈبلیو، مسلح افواج ، صنعت ، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی انتظامیہ کے درمیان تال میل اور منفرد کوششو ں کے ذریعہ ممکن ہوا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئر مین  ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے  اسپتال کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات کو  ان تمام چیزو ں کے بارے میں جانکاری دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More