17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے روس کی دفاعی صنعت پر ہند کے ساتھ دفاعی سازوسامان تیار کرنے پر زور دیا

Urdu News

مرکزی وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے روس کی دفاعی صنعت پر ہندوستان کے ساتھ ایسا دفاعی سازوسامان اور  دفاعی پلیٹ فارم تیار کرنے پر زور دیا ہے، جس سے تیسری دنیا کو ملک کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوسکے۔ جناب راج ناتھ سنگھ روس کی راجدھانی ماسکو میں روس کے وزیر صنعت و تجارت جناب ڈینس منچوروف کے ساتھ  انڈیا-روس ڈیفنس انڈسٹری کوآپریشن کانفرنس کے ساتھ مشترکہ افتتاح کرنے کے بعد اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررس (او ای ایم ایس) کے چیف ایگزیکیٹو افسران سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند  میک ان انڈیا استعمال کرنے والے ہندوستانی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے لیے او ای ایم کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ انہوں نے  صنعتی قائدین سے زور دے کر کہا کہ  وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کاروبار کرنے کی آسانی اور غیرملکی کمپنیوں کو دفاعی سازوسامان تیار کرنے کا موقع دینے کےلیے  نمایاں معاشی اصلاحات سے استفادہ  کریں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے اترپردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی راہ داریاں قائم کی ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش  شرائط وضع کی ہیں۔ ہندوستان روس کے ساتھ مل کر جدید ترین دفاعی سازوسامان تیار کرنے کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ ہم جدید ترین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے جدید دفاعی پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے آپ کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے ایم ایس ایم ای ادارے روس اور دیگر غیرملکی کمپنیوں کی مدد سے عالمی سپلائی کی چینس قائم کرنے کے میدان میں قدم جمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی صنعتی شراکت داری سے ہندوستان کی دفاعی افواج کے زیر استعمال سوویت یا روس کی تیار کردہ مشینوں کی مدد سے فروخت کے بعد کے وسائل کا بھی سدباب  کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر وزیردفاع موصوف نے فالتو پرزوں اور مشینوں کی مشترکہ طور سے تیاری  اور روسی اور سوویت کے تیار کیے ہوئے دفاعی سازوسامان سے متعلق بین سرکاری معاہدے (آئی جی اے) پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر ولادی اوستوک میں 20ویں  ہند-روس سالانہ سربراہ اجلاس کے موقع پر 4 ستمبر2019 کو دستخط کیے گیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی اے میں ہندوستانی صنعتوں اور روس کے او ای ایم کمپنیوں کے اشتراک سے ہندوستان میں سازوسامان کی تیاری  کے لیے  باہمی تعاون کا وسیع تر نظام موجود ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ  ہندوستان کم از کم 5 برس کی مدت کے لیے باہمی طور سے متفقہ قیمتوں پر طے شدہ سازوسامان کی خریداری کے آرڈر جاری کرتا رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ   اس معاہدے کے تحت سازوسامان کی لاگت اور تیاری کی مدت  میں کمی کی جاسکے گی اور دیسی طریقے سے فالتو پرزے تیار کرنے کے کام کو فروغ حاصل ہوگا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم جلد ہی ہندوستان میں اس سازوسامان اور فالتو پرزے کی مجوزہ تیاری  کی فہرست  روس کو پیش کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ روس اگلے چند ماہ کے دوران ایسی او ای ایم کمپنیوں کو نامزد کرسکے گا، جو یہ فالتو پرزے اور سازوسامان بناتے ہیں۔ ہندوستان مستقل قریب میں ہونے والے معاہدوں کی بنیاد پر ہندوستان میں مشترکہ صنعتی سرگرمیوں  میں اضافے کا خواہشمند ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے روسی وزیر دفاع جنرل سرجی شیوگو کے ساتھ6 نومبر2019کو مجوزہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سلسلے میں سازوسامان کی تیاری کے اقدامات سے او ای ایم کمپنیوں کی معاونت کی جاسکے گی، تاکہ ہندوستانی صنعتوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔

اس موقع پر جناب راج ناتھ سنگھ نے  روس کے سازوسامان تیار کرنے والے اداروں کو دعوت دی کہ وہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 5 سے 8 فروری 2020 تک اہتمام کیے جانے والے ڈیفنس ایکسپو 2020 میں  شرکت کریں۔

واضح ہو کہ وزیر دفاع موصوف کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی روس گیا ہے، جس میں وزارت دفاع اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس اینڈ کامرس انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے سینئر افسران شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More