16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم امیٹھی اور اس خطے کے لیے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 3 مارچ 2019 کو اترپردیش میں امیٹھی کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم امیٹھی میں کوہر میں انڈو –رشین رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ قوم کے نام وقف کریں گے۔ انڈو-رشین رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ ہندوستان کی آرڈنینس فیکٹری اور روسی فرم کے درمیان ایک مشترکہ کمپنی ہے جو کہ ہند-روسی تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

کوروا آرڈنینس فیکٹری میں کلاشنکوف رائفلوں کی جدید ترین سیریز تیار کی جائے گی۔

یہ مشترکہ صنعت میک اِن انڈیا کی ایک درخشاں مثال ہے۔ اس سے ملک میں مسلح دستوں کو مدد ملے گی اور قومی سلامتی کو استحکام حاصل ہوگا۔

یہ فیکٹری امیٹھی اور آس پاس کے علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

اس مشترکہ صنعت سے اترپردیش کے ڈیفنس کاریڈور پروجیکٹ کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ ان پروجیکٹوں کا تعلق بجلی کی پیداوار، تعلیم، صحت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں سے ہے۔ ان پروجیکٹوں کا براہِ راست فائدہ امیٹھی خطے کے ساتھ ساتھ اترپردیش کو بھی ہوگا۔

وزیر اعظم کوہر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More