Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم اگلے دو دن میں دو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو خطوں کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اگلے دو دنوں میں دو ریاستوں گجرات اور تمل ناڈواور مرکز کے زیر انتظام دو خطوں دمن اینڈ دیو اور پوڈیچری کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم ہفتے کے روز دمن پہنچیں گے۔وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور متعدد سرکاری اسکیموں کے مستفدین کو اسناد پیش کریں گے۔وزیر اعظم ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم تمل ناڈو جائیں گے۔ یہاں چنئی میں وہ ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیم امّاں ٹو وہیلر اسکیم کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

ہفتے کے روز وزیر  اعظم پوڈیچری کا دورہ کریں گے۔اروبندو آشرم میں وہ اروبندوکو گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور سری اربندو انٹرنیشنل سینٹر آف ایجوکیشن کے طلباء سے ملاقات کریں گے۔جناب نریندر مودی اورویلی  کا دورہ بھی کریں گے۔وہ اورویلی کی گولڈن جبلی تقریبات پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ اس موقع پر وہ لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم پوڈیچری میں بھی ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ہفتہ کی شام وزیر اعظم ‘‘رن فار نیو انڈیا میراتھن ’’ کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے گجرات کے سورت میں ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More