16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم ایمس میں اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  29 جون 2018ء کو نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا دورہ کریں گے۔

وہ ایمس میں معمر افراد کے لئے نیشنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ مرکز معمر افراد کو بہت سی خصوصی صحت خدمات فراہم کرے گا۔ اس میں جنرل وارڈ کے طورپر 200 بستر ہوں گے۔

اسی دن وزیر اعظم صفدر جنگ اسپتال میں 555 بستروں والے سپر اسپیشلٹی بلاک کا افتتاح کریں گے۔ وہ صفدر جنگ اسپتال میں 500 بستروں والے نئے ایمرجنسی بلاک کو وقف کرنے کی رسم بھی انجام دیں گے۔اس کے علاوہ وہ ایمس میں 300 بستروں والے پاور گرڈ وشرام سدن اور ایمس انصاری نگر اور ٹراما سینٹر کے مابین ایک ٹنل کو وقف کرنے کی رسم بھی انجام دیں گے۔ اس ٹنل میں موٹر گاڑیاں چل سکتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More