9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے / قوم کے نام وقف کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم کو جموں ، سرینگر اور لیہ کا دورہ کریں گے ۔ وہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے / سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ سرینگر میں ڈل لیک کا معائنہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم وجے پور ایمز اور اونتی پورہ ایمز کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی  زیر صدارت مرکزی کابینہ نے جموں کے وجے پور اور کشمیر کے پلواما میں اونتی پورہ میں ایمز کے قیام کی منظوری دی تھی ۔ نئے ایمز کا قیام  سے حفظان صحت کی سہولیات ، صحت کی تعلیم  اور  ٹریننگ خطے میں یکسر تبدیلی کا باعث بنے گی۔

وزیر اعظم تختی کی نقاب کشائی کر کے جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکشن کے شمالی ریجنل سینٹر کیمپس کی تعمیر سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے ہاتھوں یونیورسٹی آف لداخ کا آغاز ہوگا۔ یونیورسٹی آف لداخ ایکٹ 2018 کے تحت قائم ہونے والی خطے کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔ یہ ایک کلسٹر یونیورسٹی ہوگی جو  لیہ ، کارگل، نوبرا، زنسکر ، دراس اور کھالتسی کے ڈگری کالج پر مشتمل ہوگی ۔ یونیورسٹی کا کے انتظامی دفاتر لیہ اور کارگل میں ہوں گے۔

وزیر اعظم قومی اعلی تعلیم مہم (آر یو ایس اے) کے تحت مختلف منصوبوں کابھی ڈیجیٹل طریقے سے آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم جن منصوبوں کی تختی کا بٹن دبا کر سنگ بنیاد رکھیں /افتتاح کریں گے ، وہ حسب ذیل ہیں :

 54 نئے ماڈل ڈگری کالجوں ، 11 پروفیشنل کالجوں اور ملک میں  ایک خواتین کی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد  رکھیں گے

16 ماڈل ڈگری کالجوں ، 66انٹر پرنیورشپ ، اختراعات  اور کیرئیر مراکز کا افتتاح

جموں و کشمیر کے کستوار، کپوارہ اور بارہ مولا میں 3 ماڈل ڈگری کالجوں  کا سنگ بنیاد

انٹر پرنیورشپ ، اختراعات  اور کیرئیر مراکز کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم کٹھوا میں یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ بعد ازاں و ہ ایک تختی کی نقاب کشائی کر کے کشمیری مہاجرین ملازموں کے لیے ٹرانزٹ  رہائش  کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم سوبھاگیہ اسکیم کے تحت ریاست جموں و کشمیر میں سو فیصد گھروں  کو بجلی فراہم کیے جانے کا اعلان کریں گے ۔

وزیر اعظم کستوار ، جموں و کشمیر میں 624 میگا واٹ کے کیرو پن بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ یہ دریائے چناب پر ایک رن آف ریور پروجیکٹ ہے اور جب یہ مکمل ہوجائے گا تو اس سے سالانہ 2277 ملین یونٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

وزیر اعظم 9 میگا واٹ کے داہ پن بجلی  پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے  جو داتانگ گاؤں کے قریب داہ میں واقع ہے ۔ یہ پروجیکٹ ریاست جموں و کشمیر  کے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کی رن آف دی ریور  اسکیم ہے ۔ وزیر اعظم 220 کے وی سرینگر-الوستینگ-دراس –کارگل –لیہ ٹرانسمیشن سسٹم کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ اس اہم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی  وزیر اعظم کے ہاتھوں اگست 2014 میں  رکھا گیا تھا۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں 400 کے وی ڈی /سی جالندھر-سامبا-راجوڑی –شوپیاں-امر گڑھ (سوپور) ٹرانسمیشن لین کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے جموں و کشمیر میں گرڈ کنکٹویٹی میں بہتری ہوئی  ہے ۔

وزیر اعظم مودی سجوال میں دریائے  چناب پر 1640 میٹر طویل، دو راہداریوں والے پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ منصوبہ  سجوال اور اندری پٹین  کے لوگوں کو متبادل راستہ فراہم کرے گا۔  اس پل کی تکمیل کے بعد، منصوبہ  سجوال اور اندری پٹین  کے درمیان کا فاصلہ 47 کلومیٹر  5 کلومیٹر تک کم ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی  دریا  کے تحفظ  کے قومی منصوبہ (این آر سی پی) کے تحت دیویکا اور تاوی ندیوں کے آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے بنائے گئے منصوبے  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل  سے  دونوں دریاؤں کی آلودگی کم ہوجائے گی اور ان کے پانی کے معیار کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ایک تختی کی  نقاب کشائی کر کے کوشوک باکولا رمپوچی (کے بی آر) ایر پورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ  بنیاد رکھیں گے۔18,985 مربع میٹر میں تعمیر کردہ  یہ نیا ٹرمینل، ایک ماڈیولر، توانائی سے بھرپور  اورپائیدار  عمارت ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی لداخ میں نئے سیاحی اور ٹریکنگ راستوں  کا افتتاح کریں گے۔ اس سے  لداخ میں سیاحت کی سرگرمیوں اضافہ ہوگا اور سیاحوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔ یہ بہت سے گاؤں میں بہتر  روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

وزیر اعظم باندی پورا میں دیہی بی پی او کی سہولیات کا افتتاح کریں گے۔ اس سے  باندی پورا اور پڑوسی اضلاع کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم گندربل کے سیفورا میں کثیر مقصدی انڈور کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کریں گے۔ اس سے  انڈور کھیلوں کو کھیلنے کے لیے گندربل ضلع کے نوجوانوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

سری نگر میں  وزیر اعظم نریندر مودی، آسام، گجرات، ہریانہ، اڈیشہ، مہاراشٹر اور تلنگانہ کے طلبا ءکے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ نومنتخب سرپنچوں کے ساتھ بھی  ملاقات  کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 مئی، 2018 کو جموں، سرینگر اور لیہ کا دورہ کیا تھا جس میں مختلف بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More