20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روانڈا کے صدر عالی جناب ایچ ای پاؤل کگامے کے درمیان ٹیلی پر گفتگو

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روانڈا کے صدر عالی جناب ایچ ای پاؤل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 2018 میں روانڈا کے ان کے یادگار دورے کے بعد سے باہمی تعلقات میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے۔  روانڈا کے صدر نے ان 200 بھارتی گایوں کا خاص طور پر ذکر کیا جو  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں اپنے دورے کے دوران روانڈا کو تحفے میں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان گایوں کی وجہ سے روانڈا کے بچوں کے لئے دودھ کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے سبب ان کے حفظان صحت کے نظام اور معیشتوں کے لئے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اِس بحران سے نمٹنے کے لئے اپنے اپنے ملکوں میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور شہریوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔وزیر اعظم جناب مودی اور روانڈا کے صدر پاؤل کگامے نے موجودہ بحران کے دوران ایک دوسرے کے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لئے ہر طرح کی مدد کرنے سے اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے روانڈا کے صدر کو یقین دلایا کہ بھارت طبی امداد سمیت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روانڈا کی کوششوں کے سلسلے میں بھرپور تعاون دے گا۔  انہوں نے صدر کگامے کی لیڈر شپ میں اس بحران کے مؤثر بندوبست کی ستائش کی اور اس چیلنج سے نمٹنے میں روانڈا کے عوام کے مصمم ارادے کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے موجودہ بحران کے اس دور میں روانڈا کے عوام کی صحت اور خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More