نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور منگولیا کے صدر مملکت عزت مآب کھلٹماگن بتولگا نے اولنباتر میں تاریخی گنڈن ٹیکین لنگ میں نصب بھگوان بدھ کے مجسمے کی مشترکہ طورپر نقاب کشائی کی، جس میں بھگوان بدھ کو ان کے دو شاگردوں کے ساتھ دکھاگیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے 2015ءمیں اپنے سفر منگولیا کے دوران گنڈن ٹیکین لنگ کے ایک خانقاہ میں پوجا و مراقبہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس خانقاہ کو بھگوان بدھ کے ایک مجسمے کا عطیہ پیش کیا جائے گا، تاکہ ہندوستان اور منگولیا کی مشترکہ تاریخی وراثت اور تہذیب کو اجاگرکیا جاسکے۔
واضح ہو کہ فن مجسمہ سازی کے اس عظیم شاہکار میں بھگوان بدھ کو اپنے دو شاگردوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھاگیا ہے،جو امن او ربقائے باہمی کے ساتھ درد مندی کا پیغام دیتی ہے۔گنڈن خانقاہ میں یہ مجسمہ 6تا7 ستمبر 2019ء کو اولن باتر میں ہونے والے سنواد مذاکرات کے تیسرے دور میں نصب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سنواد مذاکرات سے بودھ مذہبی لیڈر اور مختلف ملکوں کے ماہرین اور محققین کو بودھ نوازی سے متعلق معاصر موضوعات پر یکجا کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔
واضح ہو کہ گنڈن تیگ چیلنگ خانقاہ منگولیا کے بودھ نوازوں کے ایک اہم مرکز اور بیش قیمت بودھ وراثت کے خزانے کے طورپر مشہور ہے۔ اسی خانقاہ سے 21 تا 23 جون 2019ء کو ایشیائی بودھ کانفرنس کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر برائے امن کے گیارہویں اجلاس عام کا اہتمام کیا تھا۔اس کانفرنس میں ہندوستان، جنوبہ کوریا،روس، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، شمالی کوریا، ایل پی ڈی آر، تھائی لینڈ اور جاپان وغیرہ سمیت 14 ملکوں کے 150 سے زائد مندوبین اور نمائندگان نے شرکت کی تھی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور منگولیا کہ صدر مملکت عزت مآب کھلٹ ماگین بتولگا نے مشترکہ طور سے آج بھگوان بدھ کے اس مجسمے کی نقاب کشائی کرکے بھگوان بدھ کے آفاقی پیغام کے لئے ہندوستان اور منگولیا کے باہمی احترام کا مظہر بنادیا ہے۔