16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جناب نریندو مودی نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ پانے والوں کے ساتھ گفتگو کی

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار  ( پی ایم آر بی پی) ایوارڈ پانے والوں کے ساتھ گفتگو کی ۔ اس موقع پر   خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی   بھی موجود تھیں ۔

          راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ پانے والوں کو  ، اُن کی کامیابی پر مبارکباد  دیتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے کہا کہ  اِس سال کے ایوارڈ بہت خصوصی ہیں  کیونکہ  ایوارڈ پانے والوں نے  ، انہیں  کووڈ – 19 عالمی وباء کے  مشکل وقت میں حاصل کیا ہے ۔ گفتگو کے دوران  وزیر اعظم نے    سووچھتا مہم جیسی  رویہ میں تبدیلی کی بڑی مہم میں بچوں کے رول کو  تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  جب بچے عالمی وباء کے دوران  ہاتھ دھونے جیسی مہم میں شامل ہوئے ، تو مہم نے عوامی تصور حاصل کیا اور کامیابی  حاصل کی ۔  وزیر اعظم نے  ، اِس تنوع کا بھی ذکر کیا ، جن شعبوں میں  اِس سال   ایوارڈ  دیئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  جب ایک چھوٹے سے نظریے  کو درست کارروائی کی مدد ملتی ہے تو اُس کے نتائج بہت  متاثر کن ہوتے ہیں ۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ عمل میں یقین رکھیں اور   نظریات اور عمل  کا یہ سنگم ایسی کارروائی انجام دے گا ، جس سے لوگ عظیم چیزوں کے لئے تحریک حاصل کریں گے ۔  وزیر اعظم نے بچوں کو صلاح دی کہ  وہ اپنے   ، اِس اعزاز پر مطمئن نہ ہوں اور انہیں اپنی زندگی میں  بہتر نتائج کے لئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں ۔

وزیر اعظم نے بچوں سے کہا کہ وہ   تین عہد اپنے ذہن میں رکھیں   ۔ پہلا  ، تسلسل کا عہد کریں    ۔ عمل کی رفتار میں  کوئی  کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ دوسرے ، ملک کے لئے عہد کریں  ۔ اگر ہم ملک کے لئے کام کرتے ہیں اور ہر کام کو  ملک کے لئے سمجھتے ہیں تو یہ کام  خود سے  زیادہ بڑا ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ  وہ یہ سوچیں  کہ ہم  جب کہ آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں تو ہم ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں ۔   تیسرا ، عاجزی  و انکساری کا عہد کریں ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ہر کامیابی  ہمارے لئے زیادہ شائستہ ہونی چاہیئے کیونکہ ہماری انکساری دوسروں کو   ہماری  کامیابی کا جشن منانے  کی ترغیب دیتی ہے ۔

 محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے  اپنے  خیر مقدمی خطبے میں   راشٹریہ بال پرسکار  پانے والوں کے ساتھ گفتگو کے لئے وزیر اعظم   سے اظہارِ  ممنونیت کرتے ہوئے   کہا کہ  وزیر اعظم کے تمام پروگرام  ، چاہے وہ  طلباء کے ساتھ گفتگو ہو ،  ٹیچرس ڈے پر  تعلیم کی اہمیت    کے بارے میں ہو  یا  پریکشا پر  چرچا میں  طلباء کے بوجھ  کو ساجھا کرنا ہو ، سبھی  بچوں کے لئے  بہت زیادہ  ترغیب دینے والے ہوتے ہیں ۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ  نئی تعلیمی پالیسی   ، جو این ڈی اے حکومت کے ذریعے  30 سال کے وقفے کے بعد مرتب کی گئی ہے ، نے  نئے بھارت کی بنیادوں  کو مزید  مضبوط کیا ہے ۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بیٹیاں آج  بی بی بی پی کے تحت  فوائد حاصل کرکے  بہت خوش ہیں ۔ وزیر موصوفہ نے ایوارڈ حاصل کرنے پر سبھی بچوں کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر   پی ایم آر بی پی کے تمام ایوارڈ  پانے والوں کے بارے میں  تفصیلات پیش  کی گئیں ۔

32 بچوں کو  پردھان منتری  راشٹریہ بال پرسکار – 2021 سے نوازا گیا ہے ۔ حکومتِ ہند   اختراعات  ، اسکولی  سرگرمیوں ، کھیل کود  ، آرٹ اور کلچر ، سماجی خدمات اور بہادری کے شعبوں میں  غیر معمولی کامیابیوں اور نمایاں کار کردگی کے لئے  پردھان منتری  راشٹریہ بال پرسکار سے نوازتی ہے ۔

ایوارڈ پانے والے بچوں کا تعلق 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے 32 اضلاع سے ہے ۔ 7 ایوارڈ آرٹ اور کلچر کے شعبے میں ، 9 ایوارڈ  اختراعات کے لئے  ، 5 اسکولی کامیابیوں کے لئے  ، 7 ایوارڈ کھیل کود کے زمرے میں دیئے گئے ہیں ، جب کہ 3 بچوں نے  بہادری کے لئے  یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ ایک بچی کو  سماجی خدمات کے شعبے میں  ، اُس کی کوششوں کے لئے  ایوارڈ سے نوازا گیا ہے   ۔ یہ ایوارڈ  ایک میڈل ، 100000 روپئے نقد ، ایک سرٹیفکیٹ اور ایک توصیف نامے پر مشتمل  ہوتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More