Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم سے سنگا پور کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

H. E. Mr. Tharman Shanmugaratnam, Deputy Prime Minister of Singapore calls on PM
Urdu News

نئی دہلی سنگا پور کے نائب وزیر اعظم جناب تھرمن شانموگراتنم نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اکتوبر 2016 میں سنگا پور کے وزیر اعظم  لی سین لونگ کے کامیاب دورۂ ہند کا ذکر کیا  اور اس کے بعد چوٹی کانفرنس میں لیے گئے فیصلوں پر  دونوں ملکوں کی سرگرمیوں کی تعریف کی ۔

 جناب تھرمن شانموگراتنم نے جی ایس ٹی کے کامیاب آغاز کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد  پیش کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو دوطرفہ تعلقات خاص طور پر معیشت کے شعبہ میں ترقی سے متعلق آگاہ کرایا ۔

وزیر اعظم نے سرمایہ کاری ، شہری ترقی ،شہری ہوابازی اور ہنرمندی کے فروغ جیسے شعبوں میں گہرے باہمی تعاون کی ستائش کی ۔

دونوں رہنماؤں بینک کاری ، ڈیجیٹل فینانس ، سیاحت اور اختراعات میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More