نئی دہلی۔ فرانس کی وزیر دفاع محترمہ فلورنس پارلے نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔
محترمہ پارلے نے وزیر اعظم کو باہمی دفاعی تعاون میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دفاعی تعاون ہندوستان اور فرانس کے مابین منصوبہ جاتی شراکت کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے نیز دفاعی ڈھانچے اور مشترکہ تحقیق و ترقی کے لیے ‘میک ان انڈیا’ فریم ورک میں مزید بہتر تعاون پر زور دیا ۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت بھی کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں صدر میکرون کا جلد ہی استقبال کرنے کی امید کرتا ہوں ۔