19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم مودی ، شیخ حسینہ ، مغربی بنگال اور تری پورہ کے وزراء اعلیٰ نے بنگلہ دیش میں مشترکہ طور پر تین پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ  ، مغربی بنگال کی کی وزیر اعلیٰ  محترمہ  ممتا بنرجی اور تری پورہ کے وزیر اعلیٰ جناب  بپلب کمار دیب   نے آج   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے   مشترکہ طور پر بنگلہ دیش میں  تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔   وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج  اور    بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ    بھی بالترتیب دلّی اور ڈھاکہ سے   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے   ملے ۔

          ان پروجیکٹوں میں  ( الف ) بہرا مارا ( بنگلہ دیش ) – بہرام پور ( ہندوستان ) کے ذریعے  ہندوستان سے بنگلہ دیش کو  500 میگا واٹ  کی اضافہ  بجلی کی فراہمی   ، ( ب ) اکھوڑا – اگر تلہ ریل لنک  ، ( ج ) بنگلہ دیش ریلوے  کے کلورا – شاہباز پور  سیکشن   کو دوبارہ چالو کرنا ۔

          اس موقع پر  وزیر اعظم نے اپنی تقریر  میں کہا کہ  انہوں نے  حالیہ دنوں میں   کاٹھمنڈو میں منعقدہ  بمسٹیک  کانفرنس  ، شانتی نکیتن میں اور  لندن میں منعقدہ  دولتِ مشترکہ سربراہ کانفرنس  کے دوران  بنگلہ دیش کی وزیر اعلیٰ محترمی شیخ حسینہ کے ساتھ  متعدد ملاقاتیں کی ہیں ۔

          اس موقع پر  اپنے اِس خیال کو ایک بار پھر  ظاہر کیا کہ  پڑوسی ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان  پڑوسیوں کی طرح رشتے ہونے چاہئیں اور پروٹوکول کی بندشوں کے بغیر  ان کے بار بار   دورے  اور ملاقاتیں ہونی چاہئیں ۔  انہوں نے کہا کہ یہ قربت  اُن کے  اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے درمیان  بار بار ہونے والی بات چیت سے ظاہر ہے ۔

          وزیر اعظم مودی نے  بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے اس خواب کا ذکر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسی طرح رابطہ قائم ہونا چاہیئے ، جیسے یہ 1965 ء سے قبل تھا ۔  انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران  اس سلسلے میں   تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آج   ہم نے اپنے بجلی رابطے میں اضافہ  کیا ہے اور اپنے ریلوے   کے رابطے کو بڑھانے سے متعلق دو  پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  2015 ء میں اُن کے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران  بنگلہ دیش کو  مزید 500 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔   مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان ترسیلی لنک کا استعمال کرتے ہوئے اِس فیصلے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ  ممتا بنرجی کا اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں   ، اُن کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ۔  انہوں نے کہا کہ اِس پروجیکٹ کی تکمیل سے  اب ہندوستان سے بنگلہ دیش کو   1.16 گیگا واٹ بجلی  فراہم کی جا رہی ہے ۔   انہوں نے کہا کہ یہ  میگا واٹ سے گیگا واٹ تک  کا ایک سفر ہے ، جو کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے رشتوں میں   سنہرے عہد کی علامت  ہے ۔

           وزیر اعظم نے کہا کہ  اکھوڑا – اگرتلہ ریل رابطے سے دونوں ملکوں کے درمیان  سرحد پار  رابطے میں   دوسرا لنک فراہم ہو گا ۔   اس موقع پر انہوں نے تری پورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب کا اِس کام کی تکمیل میں   مدد کے لئے شکریہ ادا کیا ۔

          وزیر اعظم مودی کو  ، وزیر اعظم شیخ حسینہ    کے بنگلہ دیش کو 2021 ء تک   مڈل انکم ملک بنانے  اور  2041 ء تک  ترقی یافتہ ملک بنانے کے   اہداف کے بارے میں  بتایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی رشتوں اور  عوام سے عوام  کے رشتوں سے   ہماری ترقی اور خوشحالی  نئی بلندیوں تک پہنچے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More