17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندرمودی اور صدر ولادیمیر پوتن نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سال 2019ء کے لئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر صدر پوتن اور روسی عوام کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کی ، جو آج روس میں منایاجارہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال دونوں ملکوں کے دوران خصوصی اور اہم کلیدی شراکت داری میں حاصل کی گئی اہم سنگ میل اور کامیابیوں کی ستائش کی۔ مئی میں سوچی میں وسیع تر کامیاب مذاکرات اور سالانہ سربراہ کانفرنس کے لئے اکتوبر میں نئی دہلی کے صدر پوتن کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے باہمی تعلقات میں جہد کو بنائے رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر پوتن نے ستمبر 2019ء میں سالانہ ایسٹرن اکنومک فورم کے لئے دعوت نامے کو دوہرایا۔

دونوں لیڈروں نے دفاع اور انسداد دہشت گردی  سمیت کلیدی امور میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بھارت- روس تعاون عالمی نظام میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس لئے دونوں ملک اقوام متحدہ ، برکس، ایس سی او اور دیگر کثیر مقصدی اداروں میں اپنے قریبی صلاح و مشورہ کو جاری رکھیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More