نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو میں کانچی پورم اور کرناٹک میں کلبرگی میں کلیدی نوعیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔
کرناٹک میں کلبرگی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ایس آئی سی اسپتال اور میڈیکل کالج بنگلورو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے ایک تختی نقاب کشائی کرکے اس اسپتال اور اس میڈیکل کالج کو عوام کے نام وقف کیا۔ جناب نریندر مودی نے ہبلی میں، کے آئی ایم ایس کے سُپر اسپیشلٹی بلاک بنگلورو میں انکم ٹیکس ایپیلیٹ ٹرائبونل بلڈنگ اور بنگلورو یونیورسٹی میں شمال مشرقی خطے کے طلباء کے لئے ویمنس ہاسٹل کا بھی بٹن دبا کر افتتاح کیا اور اس تختی کی نقاب کشائی کرکے وزیر اعظم نے کلبرگی کے لئے بی پی سی ایل ڈپو رائے چور کی منتقلی کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، آیوشمان بھارت کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
تمل ناڈو میں کانچی پورم میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکراونڈی سے تھنجاوُر کے لئے قومی شاہراہ-45سی کی 4 لین کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ قومی شاہراہ -4 کی کیریپٹائی –ولاجپیٹ سیکشن کی 6 لین کا سنگ بنیاد رکھی جانے سمیت مختلف قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے 5 ایم ایم ٹی پی اے صلاحیت کے اینور ایل این جی ٹرمنل کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ ایل این جی ٹرمنل، تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں میں ایل این جی کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے ایروڈ –کرور-تیروچلاپلّی کی برق کاری اور سالم –کرور – ڈنڈی گل ریلوے لائن کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔
وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے آرٹس اور سائنس کے ڈاکٹر ایم جی آر جانکی کالج برائے خواتین میں ڈاکٹر ایم جی راما چندرن کی مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی۔ ,ج سے شروع ہونے والے ترقیاتی کام سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے عوام کو کافی فائدہ پہنچے گا۔