17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندر مودی کل ممبئی میں جے این پی ٹی کے چوتھے کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کریں

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل ممبئی میں جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ(جے این پی ٹی)  کے چوتھے کنٹینر ٹرمینل (ایف سی ٹی) کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی جے این پی ٹی کی کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت تقریبا دوگنی ہوجائے گی ۔ نئے ایف سی ٹی سے پہلے مرحلے میں سالانہ 24 لاکھ کنٹینروں کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور 2022 میں دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد جے این پی ٹی کی صلاحیت سالانہ 100 لاکھ کنٹینر ز ہوجائے گی ۔

چوتھا کنٹینر ٹرمینل 7915 کروڑ روپے کی لاگت سے 30برسوں کی رعایتی مدت میں ڈیزائن ، بلڈ ، فنڈ ، آپریٹ اور ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس پروجیکٹ پر عملدرآمد دو مرحلوں یعنی پہلا مرحلہ اور دوسرا مرحلہ میں کیا جارہا ہے ۔ پہلے مرحلے کے لیے اس پروجیکٹ کی اشارہ جاتی لاگت4719 کروڑ روپے ہے ۔ مذکورہ پروجیکٹ کا سنگ بنیادوزیر اعظم نریندر مودی نے اکتوبر 2015 میں رکھا تھا اور پہلے مرحلے کی تکمیل  ریکارڈ وقت میں ہوئی ہے ۔

بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور ‘میک ان انڈیا’ پروگرام کو رفتار دینے کی غرض سے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر حکومتی توجہ کا مرکز  رہا ہے ۔ اس سلسلے میں جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ ہر قدم اٹھا رہا  اور ساگر مالا پروگرام کے تحت بندرگاہوں کے ذریعہ ترقی کے حکومت ہند کے تصور میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے ۔

جہاز رانی ، روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہوں  اور آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور احیائے گنگا کے وزیر جناب نتن گڈکری  نے کہا ہے ‘‘جیسا کہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے یقین دلایا تھا ، پہلے مرحلے کی تکمیل ریکارڈ وقت میں ہوئی ہے ۔ معیشت کی ترقی میں لوجسٹک کا اہم کردارہوتا ہے اور حکومت عالمی معیار کا لوجسٹک اور بنیادی ڈھانچہ  فراہم کرنے کے لیے عہد بستہ ہے تاکہ تجارت کو فروغ حاصل ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More