19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندر مودی کل میزورم میں 60 میگاواٹ کے ٹوئٹل ہائیڈروالیکٹرک بجلی پروجیکٹ قوم کے نام کریں گے

Urdu News

نئی دہلی؍ وزیراعظم جناب نریندر مودی کل میزورم میں 60 میگاواٹ کے ٹوئٹل ہائیڈرو الیکٹرک بجلی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔اس موقع پر میزورم کے گورنر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جرنل نربھے شرما ، میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب لال تھنہاولا، شمال مشرق خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے اور عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت جناب جیتندر سنگھ اور نئی و قابل تجدید توانائی اور بجلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) آرکے سنگھ بھی موجود رہیں گے۔ وزیر اعظم مائی ڈونیئر ایپ کا بھی آغاز کریں گے اور کل یعنی 16 دسمبر کو اسٹارٹ اَپ صنعت کاروں کو چیک تقسیم کریں گے۔
ٹوئٹل ہائیڈرو الیکٹرک بجلی پروجیکٹ مرکزی سیکٹر کے پروجیکٹ کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے اور حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت شمال مشرقی بجلی کارپوریشن کے ذریعے عمل درآمد کیا گیا ہے۔
معاشی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے جولائی 2006 میں اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کے ساتھ ہی جولائی 1998 میں نفاذ کے لئے اس پروجیکٹ کو منظوری دی تھی۔ پروجیکٹ کی تقریباً 30 فیصد سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے بعد مقامی ایجیٹیشن کی وجہ سے جون 2004میں اس سلسلے میں تمام کام معطل کردیئے گئے تھے۔حکومت ہند اور میزورم کی حکومت نے جنوری 2011 میں پروجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کردیا تھا۔
یہ پروجیکٹ دور دراز کے علاقے میں واقع ہے اور اس پروجیکٹ کو پورا کرنے کے کام میں کافی رکاوٹیں بھی آئی ہیں۔پروجیکٹ کی جگہ پر غیر مناسب مواصلات کی بنیادی ڈھانچے سے لے کر اور کئی محاذوں پر یہ رکاوٹیں آئی ہیں۔خراب مٹی کی حالت کی وجہ سے پاور ہاؤس سلوپس کی بڑے پیمانے پر ناکامی ہنرمند افرادی قوت کی عدم دستیابی بھی رکاوٹ کی وجوہات ہے۔ان عوامل نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں کافی وقت لیا۔متعلقہ ایجنسیوں کی کوششوں سے اس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا جس کے نتیجے میں 25 اگست 2017 کو یونٹI- اور 28 نومبر 2017 کو یونٹII- چالو کیا گیا۔
یہ پروجیکٹ نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے اور اس میں ایم ایس بھارت ہیوی الیکٹرکلس لمٹیڈ ، ایم ایس پٹیل انجینئرنگ لمٹیڈ اور ایم ایس سیو-پیس ٹورئیل کنسورشیم کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ 1302 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ میزورم میں سب سے بڑا بجلی پروجیکٹ ہے اور اس سے ریاست کے لئے بجلی کی ضرورت پوری ہوگی۔ اس کے علاوہ ریاست کی ہمہ گیر ترقی کی بھی راہ ہموار ہو گی اور سب کے لئے چوبیس گھنٹے سب سے سستی اور صاف ستھری بجلی دستیاب ہوگی۔ حکومت ہند کا یہ ایک اہم مشن ہے جس کے حصول کے لئے کام کررہی ہے۔
ریاست کی بجلی کی موجودہ مانگ صرف 87 میگا واٹ ہے اور یہ ریاست کے چھوٹے بجلی پروجیکٹوں کے ذریعے پوری کی جارہی ہے اور مرکز کے سیکٹر کے پروجیکٹوں سے بجلی کی اس کی حصے داری پوری کی جارہی ہے۔ پروجیکٹ کی اضافی 60 میگاواٹ بجلی کے ساتھ میزورم کی ریاست اب سکم اور تریپورہ کے بعد شمال مشرقی ہندوستان میں فاضل بجلی تیار کرنے والی تیسری ریاست ہوگی۔الیکٹرک پاور میں خود کفالت حاصل کرنے کے علاوہ اس پروجیکٹ سے میزورم کی ریاست کو اور دوسرے فوائد حاصل ہوں گے ، جن میں روزگار کے مواقع، پانی کی سپلائی، نیوی گیشن، جنگلی جانوروں کا تحفظ اور سیاحت شامل ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More