15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے آسام میں آئی اے آر آئی کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نے آسام میں آئی اے آر آئی کا سنگِ بنیاد رکھا
Urdu News

نئی دہلی ، 26 مئی / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گوگامکھ میں بھارتی زرعی تحقیق کے ادارے ، آئی اے آر آئی کا سنگِ بنیاد رکھا ۔

اس موقع پرایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں کئے گئے کام کے لئے ریاستی حکومت اور آسام کے وزیر اعلیٰ سربا نند سونووال کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے آر آئی ، جس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ، مستقبل میں پورے خطے کی صلاحیتوں پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ضروریات کو 21 ویں صدی کی ضروریات کے خطوط پر تیار کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو بدلتی ہوئی ٹیکنا لوجی سے فائدہ ملنا چاہیئے ۔

وزیر اعظم نے خطے کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جدید زراعت اور ٹیکنا لوجی کی اختراعات پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ یعنی 2022 ء تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اپنے ویژن کو دوہرایا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پچھلے تین برسوں میں کسانوں کی بہبود کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے مٹی کی ذر خیزی سے متعلق کارڈ ، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا وغیرہ کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مٹی کی ذر خیزی کو جانچنے کے لئے لیباریٹری کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فصل بیمہ یوجنا کسانوں میں بہت مقبول ہوئی ہے ۔

وزیر اعظم نے شمال مشرق میں کنکٹیوٹی کو فروغ دینے کے لئے ’’ پنچ تَتوا ‘‘ یعنی پانچ عناصر کے بارے میں بتایا ، جن میں ریلوے ، شاہراہیں ، فضائی خدمات ، آبی گزر گاہیں اور آئی – ویز شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت اِن پنچ تَتوا کے ذریعے شمال مشرق میں عوام کی خوش حالی اور بہبود میں اضافہ کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More