11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے آسام میں بھارت کے سب سے طویل پُل کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے آسام میں بھارت کے سب سے طویل پُل کا افتتاح کیا
Urdu News

نئی دہلی ، 26 مئی / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام میں دریائے برہمپتر پر بنا 9.15 کلومیٹر طویل ڈولا – سادیا پُل کا افتتاح کیا ، جو ملک کا سب سے لمبا پُل ہے ۔

وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کی اپنی تیسری سالگرہ پر یہ اُن کی پہلی مصروفیت تھی ۔ اِس پُل سے آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو گا اور سفر کے وقت میں زبردست کمی آئے گی ۔ افتتاح کے لئے لگائی گئی ایک تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ منٹ اِس پُل پر سفر کیا اور چہل قدمی کی۔

بعد میں ڈولا میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پل کے افتتاح سے اس علاقے کے لوگوں کا ایک طویل انتظار ختم ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچہ انتہائی اہم ہے اور مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ لوگوں کے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرے گا اور بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی کے دروازے وا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں اقتصادی ترقی کی زبردست صلاحیت ہے اور یہ اِس سلسلے میں مرکزی حکومت کے ویژن کا صرف ایک عنصر ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پل عام آدمی کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس کے ساتھ ساتھ آبی گزر گاہوں کی ترقی پر بھی بہت زور دے رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شمال مشرق اور ملک کے دوسرے حصوں کے درمیان بڑھی ہوئی کنکٹیویٹی مرکزی حکومت کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں بہت تیزی سے کام کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں اچھی کنکٹیویٹی خطے کو جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تعلقات میں بھی مدد دے گی ۔

وزیر اعظم نے شمال مشرق میں زبردست سیاحتی امکانات پر بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ڈولا – سادیا پُل کا نام ایک عظیم موسیقار ، گلوکار اور شاعر ہیوپین ہزاریکا کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More