16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے اترکاشی کے بس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر اظہار تأسف کیا، متاثرین کیلئے معاوضے کاا علان

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے علاقے اترکاشی میں ہوئے بس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ، اترکاشی کے افسوسناک بس حادثے میں اپنی جان عزیز سے محروم ہونے والے لوگوں کے کنبوں کے ساتھ میری دعائیں اور ہمدردیاں ہیں۔ میں زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی جناب مودی نے وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مہلوکین کے وارثوں کیلئے  دو لاکھ روپئے فی کس اور زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپئے فی کس کا معاوضہ دیے جانے کا اعلان بھی کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More