نئی دلّی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے عوام کو ، اُن کے ریاست کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اتر پردیش کے یومِ تاسیس پر ریاست کے سبھی لوگوں کو دِلی نیک خواہشات ۔ قربانی ، ریاض ، روایات اور ثقافت کی ، اِس مقدس سر زمین کی یہ ریاست آج آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں اہم رول ادا کر رہی ہے ۔ میری دعاء ہے کہ چو طرفہ ترقی کی جانب گامزن یہ ریاست یوں ہی نئی اونچائیوں کو چھوتی رہے ۔