17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے انٹیگریٹڈ فاؤنڈیشن کورس ’’آرمبھ‘‘ کے دوسرے ایشن میں انڈین سول سروسز کے زیر تربیت افسران سے بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم نے آج کیوڈیا، گجرات سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایل بی ایس این اے اے مسوری میں انڈین سول سروسز کے آفیسر ٹرینیز (اوٹیز) کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ انٹیگریٹڈ فاؤنڈیشن کورس آرمبھ کا ایک حصہ تھی جو پہلی مرتبہ 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔

اوٹیز کی طرف سے ان کی کارکردگی کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں زیر تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے فلسفے پر عمل کریں جو یہ تھا ’’ملک کے شہریوں کی خدمت کرنا ایک سرکاری ملازم کا سب سے بڑا فرض ہے‘‘۔

جناب مودی نے نوجوان افسروں پر زور دیا کہ وہ فیصلے ملک کے مفاد میں کریں اور ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو مستحکم بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین جو فیصلے کریں وہ ہمیشہ عام لوگوں کے مفاد میں کیے جائیں۔ اور اس سلسلے میں  جس محکمے یا جس علاقے میں وہ کام کر رہے ہیں وہاں کی رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے ’’فولادی ڈھانچے‘‘ کا کام صرف روز مرہ کے معاملات کا انتظام نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ کہ اسے قوم کی ترقی کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بحران کے زمانے میں ایسا کرنا اور بھی اہمیت کا حامل ہے۔

جناب نریندر مودی نے نئے مقاصد کے حصول، نئی حکمت عملی اپنانے اور ملک میں نئے طریقے شروع کرنے میں صلاحیت سازی کے لیے تربیت اور اس کے بڑے رول کی اہمیت کا حوالہ دیا۔

وزیر اعظم نے رائے ظاہر کی کہ ماضی کے برخلاف انسانی وسائل کی تربیت کی جدید حکمت عملی پر اب ملک میں زور دیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے دو تین برسوں میں سول سروینٹس کی تربیت کے طریقہ کار میں تبدیلی آئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اٹیگریٹڈ فاؤنڈیشن کورس ’آرمبھ‘ صرف ایک شروعات ہی نہیں ہے بلکہ ایک نئی روایت کی علامت بھی ہے۔

وزیر اعظم نے سول سروسز میں ایک حالیہ اصلاح مشن کرم یوگی  کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ سول سرونٹس کی صلاحیت سازی کی ایک کوشش ہے تاکہ انھیں زیادہ تخلیقی اور پر اعتماد بنایا جاسکے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹال مٹول کا طریقہ اختیار نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ عوام کی شمولیت جن کے لیے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں بہت زیادہ ضروری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پیچھے جن لوگوں کی کوششیں شامل ہوتی ہیں وہ عوام ہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کام کرنے کے موجودہ طریقے میں تمام سرکاری افسران کا رول یہ ہے کہ کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کی زندگی میں مداخلت کم ہو اور عام لوگوں کو بااختیار بنایا جائے۔

وزیر اعظم  نے زیر تربیت افسران سے کہا کہ وہ آتم نربھر بننے کی ملک کی کوششوں میں ووکل فار لوکل منتر کو اپنائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More