17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے آبدوز آئی این ایس کلواری کو ملک وقوم کے نام وقف کیا

Urdu News

نئیدہلی، ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے  ممبئی   میں منعقد ایک تقریب  میں بحریہ کی آبدوز  آئی این ایس کلواری     کو ملک وقو م کے نام وقف کیا ۔

          اس موقع پر اہالیان وطن کو مبارکباددیتے ہوئے وزیر اعظم نے  آئی این ایس کلواری کو  ’’میک ان انڈیا ‘‘ کی روشن مثال قرار دیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس آبدوز کی تیاری میں شامل تمال لوگوں کی ستائش کی  اور آئی این ایس کلواری   کی تیاری کو ہنداورفرانس  کے درمیان تیزی سے بڑھتی حکمتی شراکتداری  کی بہترین مثال قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٓئی این ایس کلواری سے ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی کہا جاتا ہے  اور اب یہ بات یقنی ہوگئی ہے کہ  اکیسویں صدی میں ترقی کا سفر بحر ہند کے راستے سے گزرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بحرہند کو  ہندوستان کی پالیسیوں میں خصوصی مقام حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تصور کو  ساگر  (ایس اے جی اے آر )  یعنی علاقے کے سبھی لوگوں کی سلامتی  اورترقی  کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے ۔جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان بحرہند میں اپنے عالمی،  حکمتی اور معاشی مفادات    کے تعلق سے  پوری طرح چوکس  اور ہوشیار ہے ۔  یہی وجہ ہے کہ  جدید اور ہمہ جہت ہندوستانی بحریہ   اس خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے ۔وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ  بحر ہند  میں موجود قدرتی وسائل اور فطری امکانات  ہماری قومی ترقی کو طاقت  فراہم کراتے ہیں ۔ یہی وجہ کہ ہندوستان  بحری دہشت گردی  ،قذاقی اور منشیات   کی غیر قانونی تجارت جیسے  چلنجوں سے پوری طرح خبردار ہے کیونکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ اس خطے کے  دیگر ممالک کو بھی یہ چیلنج درپیش  ہیں ۔ ہندوستان ان  چیلنجوں سے مقابلے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔

          جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ  پوری دنیاایک کنبے کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر                                                                                            ذمہ داریوں کی تکمیل کررہا ہے ۔شراکتدار ملکوں میں  آفات اور بحران کے دنوں میں ہندوستان پہلے مددگار ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے ۔   انہوں  نے کہا کہ ہندوستانی سفارتکاری اور ہندوستان کے سلامتی اداروں   کے انسانی چہرے   ہماری خصوصیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور اہل ہندوستان  کو  انسانیت کے لئے وسیع تر کردار ادا کرنا پڑے گا اور آج دنیا کے ممالک   ہندوستان کے ساتھ امن اور استحکام کے جادہ پر ہم سفری کے خواہشمند ہیں ۔

          وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دفاع اور سلامتی سے  متعلق پورے ماحولیاتی نظام  میں   پچھلے تین برسوں کے دوران تبدیلیاں آنی شروع ہوگئی ہیں اورا ٓئی این ایس کلواری کی تیاری میں  جس ہنر مندی اور مہارت کا  مظاہرہ کیا گیا ہے وہ  ہندوستان کے لئے ایک بیش قیمت اثاثے کی اہمیت رکھتا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ سرکار کی عہد بستگی نے اس امر کو یقینی بنایا ہے  جس کے نتیجے میں ایک عہدہ ایک پنشن کے مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار کی پالیسیوں  اور مسلح افواج کی بہادری نے   اس امر کو یقینی بنادیا ہے کہ  جموں وکشمیر میں   دہشت گردی کو  بالواسطہ

 جنگ   کا ہتھیار بنانے کا  منصوبہ پوری طرح ناکام ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک وقوم کی سلامتی کے لئے اپنی جان عزیز قربان کرنے والوں کے تئیں ممنونیت کا اظہا ر بھی کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More