26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ایران کے صدر سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصہ کے موقع پر صدر ایران عزت مآب ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور ایران میں پرانے اور تہذیبی تعلقات ہیں۔ دونوں لیڈروں نے 2015 میں اوفا میں اپنی پہلی ملاقات کے بعد سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر چابہاربندرگاہ پر کام کاج شروع کئے جانے کا ذکر کیا اور افغانستان اور وسط ایشیائی خطے میں پہنچنے کے ایک دروازے کے طور پر اس کی اہمیت کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے خلیج کے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے جو کہ ہندوستان کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، سفارتکاری، بات چیت اور اعتماد سازی کو اولیت دینے کے واسطے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

سال 2020 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائے جانے پر اتفاق ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More