نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب امبریش کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، ‘‘جناب امبریش کو ہمیشہ ایک اداکار کی حیثیت سے ان کی یادگار پیشکش اور سیاست میں وسیع خدمات کے لیے یاد کیا جائے گا۔ وہ ریاستی اور مرکزی سطح پر کرناٹک کی بہبود کے لیے ایک اہم وسیلہ تھے۔میں ان کی وفات سے بیحد غمزدہ ہوں۔ ان کے کنبے اور ان کے مداحوں کے تئیں رنج وغم کا اظہار کرتا ہوں’’۔