نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب سی کے جعفر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، ‘‘جناب سی کے جعفر شریف جی کے انتقال سے صدمہ پہنچا ہے۔ ایک تجربہ کار رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے انھوں نے پارلیمانی کارروائیوں کو مالا مال کیا ہے۔ وہ دلّی میں کرناٹک کی خواہشات کی ایک مؤثر آواز تھے۔ ان کے اہل خانہ اور حمایت کرنے والوں کے تئیں تعزیت۔’’