نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی سیٹ -29سیارچہ لے جانے والے جی ایس ایل وی ایم کےIII-ڈی 2 کے کامیاب لانچ پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد ی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ‘‘نے جی سیٹ -29سیارچہ لے جانے والے جی ایس ایل وی ایم کےIII-ڈی 2 کے کامیاب لانچ پرہمارے سائنسدانوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔ایک بھارتی لانچ وہیکل کے ذریعے سب سے بھاری سیارچے کو مدار میں پہنچانے کا یہ نیا ریکارڈ دوہری کامیابی ہے۔
یہ سٹیلائٹ ہمارے ملک کے دور دراز ترین کونوں تک مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا۔