نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دریائے نرمدا پر بھدبھوت بیراج کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک تختی کی نقاب کشائی کی ۔ بھروچ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے اڑھنا (سورت ، گجرات) جے نگر ، بہار کے مابین چلنے والی ٹرین انتیودیہ ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ انہوں نے سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک تختی کی بھی نقاب کشائی کی اور گجرات نرمدا فرٹیلائزر کو آپریشن لمیٹیڈ کے متعدد پلانٹوں کا اجراء کیا ۔
عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انتیودیہ ایکسپریس ایک قابل تحسین قدم ہے جو لوگوں کو خاص طور پر اتر پردیش اور بہار کے ان لوگوں کوجوڑتی ہے جو چھٹ پوجا کے لیے جاتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا یوریا پر نیم کی کوٹنگ کسانوں کے لیے معاون ہے اور ساتھ ہی چوری سے بھی روکتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مویشی پروری میں گجرات کی کوششوں نے کسانوں کی مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کہا ہے کہ وہ پشو آروگیہ میلہ کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک ٹیم گجرات بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ایک ایسا ہی میلہ بنارس میں منعقد کیا گیا تھا جسے وزیر اعظم کو دیکھنے کا موقع ملا ۔