وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رام نومی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ بھگوان رام کے فضل و کرم کا سایہ سب پر بنا رہے۔
جناب مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریادا پرشوتم شری رام کے پیغام کے مطابق ہمیں شائستگی بنائے رکھنا چاہئے۔ ہمیں کورونا سے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے ’دوائی بھی کڑائی بھی‘ کا اصول یاد دلایا۔