نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوامی وویکا نند کو ان کی جینتی کے موقع پر یاد کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘اٹھو، جاگو اور جب تک مقصد حاصل نہ ہوجائے ٹھہرو مت۔ قابل تعظیم سوامی وویکانند کی جینتی کے موقع پران مؤثر الفاظ اور ان کے بیش بہا خیالات کو یاد کرتا ہوں۔ انھوں نے خدمت اور ایثار کے نظریات پر زور دیا۔ نوجوانوں کی طاقت میں ان کا یقین غیر متزلزل تھا۔
سوامی وویکانند کے خیالات اور نظریات کروڑوں ہندوستانیوں، خصوصی طور پر ہمارے نوجوانوں کو تحریک اور توانائی دیتے ہیں۔ انھیں سے ہم نے ایک مضبوط، شاندار شمولیت والے ہندوستان اور ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کی تحریک حاصل کی جو متعدد شعبوں میں دنیا کی قیادت کرتا ہے’’۔