9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے سوچھتا شرم دان کیا ، پشو دھن آروگیہ میلہ دیکھا ،وارانسی کے شہنشاہ پور میں اجتماع سے خطاب کیا

Text of PM's speech at Pashudhan Arogya Mela in Shahanshahpur, Varanasi
Urdu News

نئی دہل. ستمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی کے شہنشاہ پور میں جڑواں پٹ والے ٹوائلٹ کی تعمیر کے لیے شرم دان کیا ۔ انہوں نے ان لوگوں سے بات چیت بھی کی جو گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔

وزیر اعظم گاؤں میں منعقدہ پشو دھن آروگیہ میلہ دیکھنے گئے ۔ وہاں انہیں مختلف صحت اور طبی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا ۔ اس میں مویشویوں کی سرجری اور الٹرا سونوگرافی وغیرہ شامل تھے ۔

اس موقع پر ایک بڑے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی حکومت کوپشودھن آروگیہ میلہ کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی کوشش ہے جو ریاست میں مویشی پروری کے شعبہ میں کار آمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیدواریت میں اضافہ لوگوں کی اقتصادی فائدے کی راہ ہموار کرے گا ۔ انہوں نے کہا کو آپریٹوز ڈیری شعبہ کو مستحکم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جیسا کہ ملک کے دیگر حصوں میں دیکھا گیا ہے ۔

عوام کی خوشحالی کو حکمرانی کی ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوائل ہیلتھ کارڈ سے کسانوں کو زبردست فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ 2022 تک مجاہدین آزادی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘صفائی و ستھرائی ہماری ذمہ داری’’ کے احساس کو سبھی میں جاگزیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحت کو یقینی بنانےاور غریبوں کی صحت کی دیکھ بھال کی راہ میں مفید ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھتا ان کے لیے ایک عبادت اور صفائی غریبوں کی خدمت کرنے کا راستہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More