نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں واقع سکما میں حملے کے دوران شہید ہوئے سی آر پی ایف کے بہادر نوجوانوں کو سیلوٹ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سی آر پی ایف کے ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہے جو سکما میں ہوئے حملے کے دوران شہید ہوئے تھے۔ میری تمام تر ہمدردیاں بہادر شہیدوں کے کنبوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کھڑی ہے۔