18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے سی بی ایس ای امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے بارہویں درجے کے طلبا ء کو مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی بی ایس ای امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے بارہویں درجے کے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ننھے دوست کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے انہیں روشن، پرمسرت اور صحت مند مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میرے ننھے دوستوں کو مبارکباد جنہوں نے سی بی ایس ای کے بارہویں درجے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ روشن، پرمسرت اور صحت مند مستقبل کے لئے نیک خواہشات۔

جو یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ مزید محنت کر سکتے تھے یا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے، ان کے لئے میں کہنا چاہتا ہوں، اپنے تجربے سے سیکھیں اور اپنے وقار کو برقرار رکھیں۔ ایک روشن اور مواقع سے بھرا مستقبل کا آپ کا منتظر ہے۔ آپ میں سے ہر ایک میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ میری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

اس سال درجہ بارہویں کے امتحانات میں حصہ لینے والے بیچ نے یہ کارکردگی غیر معمولی صورتحال کے دوران پیش کی ہے۔

تعلیمی دنیا نے گذشتہ برس کے دوران متعدد تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا۔ پھر بھی، انہوں نے نئے طور طریقوں کو اپناکر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ مجھے ان پر فخر ہے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More