15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے فلپائن میں ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کیا

PM addresses Indian Community in Philippines
Urdu News

 نئی دہلی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلپائن کی راجدھانی منیلا میں آج ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آسیان خطہ ہندوستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے آسیان خطے کے ساتھ ہندوستان کے طویل باہمی وراثت اور جذباتی رشتے کا ذکر کیا۔ انہوں نے خاص طورپر بدھ اور رامائن کا ذکیا۔ انہوں نے  کہا کہ اس خطے میں ہندوستانی نژاد لوگوں نے اس وراثت کو قائم رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کو نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ انہوں نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کی قربانی کا ذکیا ، جنہوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران دوردراز کے علاقوں میں اپنی جانیں نچھاور کیں تھیں۔

ہندوستان کا حال بھی یکساں طورپر روشن اور تابناک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے چاہئے کہ 21ویں صدی ہندوستان کی صدی ہو، جسے ایشیاء کی صدی بھی کہا جاتاہے۔

وزیر اعظم نے غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کئے گئے جن دھن یوجنا اور اجوولا یوجنا جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سبسڈی کو آدھار سے جوڑنے  سے حاصل ہوئے فوائد کا بھی ذکر کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More