19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے قومی بہادری ایوارڈز پیش کئے

Urdu News

نئی دہلی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 18 بچوں کو بہادری کے قومی ایوارڈز پیش کئے۔ان میں سے تین ایوارڈ بعد از مرگ تھے۔

ایوارڈ پانے والے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے جرأت مندی کے کارناموں پر کافی بحث و مباحثہ ہوتا ہے اور میڈیا نے بھی ان کارناموں کو اجاگر کیا ہے،اس لئے ان کے کارناموں سے دوسرے بچوں کو بھی فیضان حاصل ہوتا ہے اور ان بچوں میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایوارڈ یافتگان میں سے بیشتر کا تعلق دیہی اور پسماندہ پس منظر سے ہے۔ انہوں نےکہا کہ غالباً ان کی روز مرہ کی جدوجہد نے ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کی ہے ، جس سے وہ خراب حالات میں بھی حوصلہ مندی کے ساتھ نبٹ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایوارڈ پانے والے تمام بچوں ، ان کے والدین اور اسکولی ٹیچروں کو مبارکباددی۔ انہوں نے ان لوگوں کی بھی ستائش کی، جنہوں نے ان بچوں کے بہادری کے کارناموں کو ریکارڈ کیا اور ان کی طرف توجہ دلانے میں مدد کی۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ ان بچوں کی بہادری کو تسلیم کئے جانے کے بعد مستقبل میں ان سے غیر معمولی توقعات پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے ایوارڈ پانے والے بچوں کو مستقبل میں ان کی کوششوں میں کامیابی کی دعا کی۔

خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر محترمہ مینکا  گاندھی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More