نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی یوم سائنس کے موقع پر سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام مبارک باد میں کہا ہے کہ ”قومی یوم سائنس اپنے سائنس دانوں کی صلاحیت اور ان کی جانفشانی کو سیلوٹ کرنے کا ایک موقع ہے۔ ان کی اختراعاتی لگن اور پیش گامی تحقیق بھارت اور دنیا کے لئے مدد گار ثابت ہوئی ہیں۔بھارتی سائنس کو ترقی کی منزلوں کی جانب اپنا سفر جاری رکھنا چاہئیے اور ہمارے نوجوان ذہنوں کو تیار کرنا چاہئیے حتی کہ عظیم تر سائنسی تجسس کی جانب اپنا سفر جاری رکھنا چاہئیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت، اپنی جانب سے بھارت میں تحقیق اور اختراعات کے لئے بہتر اور ساز گار ماحول تیار کرنے کے لئے ان گنت کوششیں کر رہی ہے۔ اس سال کے اوائل میں انڈین سائنس کانگریس کے دوران میں نے سائنس سے متعلق پہلوؤں کا تذکرہ کیا تھا۔ میں اسے پھر سے دوہراتا ہوں۔
On our part, the Government of India is making numerous efforts to create an even better environment for research and innovation in India. I spoke about aspects relating to science during the Indian Science Congress earlier this year. Sharing it again…https://t.co/DjSl2SrwXB
— Narendra Modi (@narendramodi) February 28, 2020