نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے حکومت ہند کے شہریوں سے رابطہ قائم کرنے کے پلیٹ فارم مائی گورنمنٹ انڈیا پر کووڈ۔ 19 کے بارے میں تکنالوجی پر مبنی حل پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ”ایک مزید صحت مند کرہ ارض کے لئے اختراعاتی جدت طرازی پر زور۔ کثیر تعداد میں لوگ کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے تکنالوجی پر مبنی حل کو بروئے کار لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ میری ان سے درخواست ہے کہ وہ اس بارے میں @mygovindia پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ ان کوششوں سے متعدد لوگ استفادہ کر سکتے ہیں۔“
#IndiaFightsCorona
Narendra Modi
@narendramodi
ایک مزید صحت مند سیارے کے لئے اختراعاتی جدت طرازی کو بروئے کار لانے پر زور۔
کثیر تعداد میں لوگ کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے تکنالوجی پر مبنی حل کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
میری ان سے درخواست ہے کہ وہ اس بارے میں @mygovindia پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ ان کوششوں سے متعدد لوگ بہت استفادہ کر سکتے ہیں۔
#IndiaFightsCorona innovate. mygov.in/covid19/