18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے منی پور کے اِمپھال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ا ٓج منی پور کے امپھال میں 1850 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ 13پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اورتقریباً2950 کروڑ روپے کے 9پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ تمام پروجیکٹ مختلف شعبوں سے متعلق ہے، جیسے روڈ بنیادی ڈھانچہ، پینے کےپانی کی سپلائی، صحت، شہری ترقیات، ہاؤسنگ ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی، آرٹ اور ثقافت وغیرہ۔

وزیر اعظم نے 1700کرو ڑ سے زیادہ کی لاگت سے بننے والے 5نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے 75کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے این ایچ-37پر بارک ندی پر بننے والے اِسٹیل برج کا افتتاح کیا ، اس  سے سلچر اور امپھال کے درمیان بھاری ٹریفک سے بڑی حد تک نجات ملے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے تقریباً 1100کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر 2387موبائل ٹاور منی پور کے عوام کو وقف کیا۔

وزیر اعظم نے تھاؤبل کثیر المقاصد پروجیکٹ کے واٹر ٹرانسمیشن سسٹم کا بھی افتتاح کیا، جس پر 280کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس کے ذریعے امپھال شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔تمنگ لونگ ضلع کے 10رہائشی علاقوں کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کےلئے 65کروڑ روپے کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی اسکیم پروجیکٹ کی تعمیر ہوئی ہے اور ’آگمنٹیشن  آف سیناپتی ہیڈ کوارٹر واٹر سپلائی اسکیم‘کی تعمیر 51کروڑ روپے کی لاگت سے ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے علاقے کے شہریوں کو روزانہ پینے کا پانی مہیا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے امپھال میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہاسپٹل‘کا سنگ بنیا درکھا ۔ پی پی پی بنیاد پر اس کی تعمیر پر 160کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے ’کیام گئی میں200 بیڈ والے کووڈاسپتال‘ کا افتتاح کیا، جس کو ڈی آر ڈی او کے اشتراک سے 37کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔’امپھال اسمارٹ سٹی مشن‘کے ذریعے 170کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے تیار شدہ تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اس کے ساتھ ہی انٹیگریڈیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی)‘ ڈیولپمنٹ  آف ویسٹرن ریور فرنٹ آن امپھال ریور(فیز I)اور تھنگل بازار میں مال روڈ کی ترقیات(فیزI-)کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے ’سینٹر فار انونشن ، انوویشن،انکیو بیشن اینڈ ٹریننگ(سی آئی آئی آئی ٹی)، کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس کی تعمیر پر تقریباً 200کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے ہریانہ کے گرگاؤں میں 240کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے بننے والے منی پور انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر منعقد ایک عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب سے چند دن بعد 21جنوری آئے گی، جو منی پور کو ریاست کا درجہ ملنے کی 50ویں سالگرہ ہوگی۔یہ سچائی آزادی کے 75سال کے موقع پر امرت مہوتسو کے تناظر میں اپنے آپ میں ایک بڑی تحریک ہے۔

منی پور کے لوگوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے عوام کے درمیان آزادی کو لے کر اعتماد کا آغاز موئی رانگ کی سرزمین سے ہوا، جہاں نیتاجی سبھاش  کی فوج پہلی مرتبہ قومی جھنڈا لہرایا تھا۔شمال مشرق ، جسے نیتا جی نے ہندوستان کی آزادی کا گیٹ وے قرار دیا تھا، وہ نئے ہندوستان کے خواب کی تکمیل کا گیٹ وے بن رہا ہے۔انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ مشرق اور ہندوستان کے شمال مشرقی حصے ہندوستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے اور اسے آج خطے کی ترقی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا یا جن کا سنگ بنیاد رکھا گیا  ، اس کو لے کر منی پور کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ایک مستحکم حکومت قائم کرنے کےلئے منی پور کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جو پوری اکثریت اور مکمل اثرات کے ساتھ کام کررہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسی استحکام اور  منی پور کے عوام کے انتخاب کے سبب 6لاکھ کسان خاندان  کسان سمان ندھی کے تحت ہزاروں کروڑ روپے حاصل کررہے ہیں۔ پی ایم غریب کلیان اسکیم کے تحت 6لاکھ غریب خاندانوں کو فائدہ مل رہا ہے۔پی ایم اے وائی کے تحت 80ہزار گھر بنے ہیں، آیوشمان یوجنا کے تحت 4.25لاکھ مریضوں کو مفت طبی علاج فراہم ہورہا ہے؛ 1.5لاکھ مفت گیس کنکشن دیئے گئے ہیں؛ 1.3لاکھ مفت بجلی کنکشن ؛30ہزار بیت الخلاء؛30لاکھ سے زیادہ مفت ٹیکے کی خوراکیں۔ ریاست کے ہر ضلع میں آکسیجن پلانٹ کی تعمیر حقیقت بن سکی۔

وزیر اعظم نے یاد کیا کہ وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی وہ کئی بار منی پور آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کے درد کو سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ’’یہی وجہ ہے کہ 2014ء کے بعد میں دہلی کی حکومت کو آپ کے دروازے پر لے آیا۔‘‘ہر افسر اور وزیر سے کہا گیا کہ وہ اس خطے کا دورہ کرے اور خطے کے عوام کی مقامی ضروریات کے مطابق خدمت کرے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وزراء کی کونسل میں اِس خطے کے پانچ اہم چہرے اہم وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ حکومت نے سات سال تک جس طرح محنت  سے کام کیا ہے، اس کے اثرات کو پورے شمال مشرق اور خاص طورپر منی پور میں دیکھا جاسکتاہے۔آج منی پور تبدیلی کی نیو ورک کلچر  کی علامت بن رہا ہے۔ یہ تبدیلیاں منی پور کی ثقافت کے لئے اور ان کی دیکھ بھال کے لئےہیں۔کنکٹی وٹی کو بھی اس تبدیلی میں اولیت حاصل ہے اور تعمیریت بھی یکساں طورپر اہم ہے۔وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بہتر موبائل نیٹ ورک سمیت روڈ اور بنیادی ڈھانچے کے یہ پروجیکٹ کنکٹی وٹی کو مضبوطی فراہم کریں گے۔سی آئی آئی ٹی سے مقامی نوجوانوں میں تعمیری جذبہ اور جدت طرازی کی روح پیدا ہوگی۔جہاں تک صحت کی دیکھ بھال کا تعلق ہے ، جدید کینسر اسپتال سے اس میں بڑی مدد ملے گی اور منی پور انسٹی ٹیوٹ آف پرفامنگ آرٹ اور گووند جی مندر کی تزئین نو سے یہاں کی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے شمال مشرق کے لئے ’ایکٹ ایسٹ‘کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان نے اس خطے کو قدرتی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے اور یہاں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ سیاحت اور ترقی کے لئے بھی بے پناہ امکانات یہاں ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ  اب شمال مشرق کی انہی امکانات کو محسوس کرنے کا کام ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق ہندوستان کی ترقی کا گیٹ وے بن رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منی پور نے ملک کو ایک سے ایک انمول رتن دیئے ہیں۔نوجوان اور خاص طورپر منی پور کی لڑکیوں نے پوری دنیا میں ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔خاص طور سے آج ملک کے تمام  نوجوان منی پور کے کھلاڑیوں سےتحریک حاصل کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کی مسلسل کوششوں سے آج اِس خطے میں انتہا پسندی اور عدم تحفظ کی کوئی آگ نہیں ہے، بلکہ ہر طرف امن اور ترقی کی روشنی ہے۔شمال مشرق کے ہزاروں نوجوان ہتھیار چھوڑ چکے ہیں اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ معاہدے جو دہائیوں سے التوا میں تھے، موجودہ حکومت نے ان تاریخی معاہدوں کو اختتام تک پہنچایاہے۔ایک ’ بلاکیڈ اسٹیٹ‘ سے منی پوربین الاقوامی تجارت  کے لئے راستے دینے والی ریاست بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی پور کے لئے 21ویں صدی کی یہ دہائی بہت اہم ہے۔ماضی میں جو وقت برباد ہوا ، اس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک منٹ بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا ’’ہمیں منی پور میں استحکام کو برقرار رکھنا ہے اور منی پور کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا بھی ہے اور صرف ڈبل انجن کی حکومت ہی اس کام کو کرسکتی ہے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More